ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 308 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 308

مصر میں موجود ایک صاحب کے نام خط جناب من السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہٗ مولانا! (المؤمن:۵۲) ایک (المنافقون:۹) دو (البقرۃ:۶) تین مفلح کے معنی ہیں مظفر و منصور، کامیاب و بامراد۔پس کیا قرآن کریم غلط ہے؟ آہ! قرآن کریم صحیح ہے۔خلافت نے ایام حج میں(التوبۃ : ۳۶) کو منسوخ نہیں کیا۔صدہا حاجی جان و مال سے تباہ نہیں ہوئے۔اسلام کا محافظ یقینا اللہ ہے۔بغداد کو شیعہ نے ہلاکو سے بے نام و نشان بنایا، آخر ہلاکو کا پوتا مسلمان ہوا۔بنوامیہ کو عباسیوں نے نابود کیا آخر عباسی خادم اسلام بنے۔یزید نے کربلا و مدینہ و مکہ میں جو کیا جلد اس کا بدلہ پایا۔یہ ہزار، انشاء اللہ تعالیٰ اسلام کے لیے بہار کے دن ہیں۔علمہ من علمہ و جہلہ من جہلہ۔تنبیہ ہمارے خالد بن ولید … بارش کے باعث جہاد سیفی میں جا نہ سکے۔کیا کہنا ہے یہ ہے شجاعت۔مصر میں کوٹھی، بجلی کی روشنی، خدام، مفت کے سیگریٹ، گاڑی وغیرہ وغیرہ۔بمبئی کے قونصل صاحب نے بھی چھ سو کرایہ کا مکان لے رکھا ہے۔اور اور اور۔نظم مرزا جس کا قافیہ وہ ہمت نہیں رہی، وہ شجاعت نہیں رہی، یار سے الفت نہیں رہی، وہ طاقت نہیں رہی، وہ غیرت نہیں رہی غالباً آپ کے گوش گزار ہوچکی ہوگی۔