ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 294 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 294

۔ہمارے ملک میں عورتیں محرم میں صرف ثواب کے لئے حُسّے پٹتی ہیں۔حُسّے کا لفظ، لفظ حسین سے نکلا ہے اس طرح حضرت سبط اصغر شہید کربلا کے نام کی بے ادبی کی جاتی ہے۔لکھنؤ میں بعض مساجد پر لکھا ہوا ہوتا ہے ہائے حسین آپ کی دہائی ہے۔اعراب قرآنی فرمایا۔جھوٹے ہیں جو کہتے ہیں کہ قرآن شریف پر پیچھے سے زیریں زبریںلگائی گئی تھیں۔ہم نے خوب سوچا ہے اور غور کیا ہے یہ سب کچھ وحی الٰہی سے ہے۔آغاز عالم فرمایا۔وہ جھوٹے ہیں جو کہتے کہ ابتدا دنیا کا اس طرح سے ہواتھا یا اس طرح سے ہوا تھا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے  ( الکہف : ۵۲) خدا نے تمہیں سامنے کھڑا کر کے زمین و آسمان کو پیدا نہ کیاتھا۔سب کے لئے دعائے خیر فرمایا۔محمدرسول اللہ ، خاتم کمالات نبوت اور خاتم کمالات انسانیہ ہیں۔اس امت میں ہمیشہ ایک گروہ عملدرآمد کرنے والوں کا ہوتا رہا ہے۔اولیاء، علماء، محدثین، فقہاء ، علم ادب کے بادشاہ میں سب کے لئے دعائے خیر کرتا ہوں۔تم یاد رکھو اور گواہ رہو۔لغتِ قرآن فرمایا۔قرآن شریف کی عربی سہل اور اس کا لغت بہت ہی آسان ہے۔خلاف سلسلہ لکھی گئی کتاب کا لطیف جواب فرمایا۔بہار میں جو کتاب سلسلہ کے خلاف لکھی گئی ہے اس کا جواب وہاں کے ایک انگریزی خوان نوجوان نے لکھا ہے۔بہت لطیف جواب ہے۔اسے پڑھ کر میرا دل باغ باغ ہوگیا اور میں نے اس کے واسطے بہت دعا کی۔(کتاب کا نام ہے حمید مجید اور اس پتہ پر مفت مل سکتی ہے۔ایڈیٹر مولوی عبدالحمید صاحب بی اے بی ایل انسپکٹر پولیس، بھاگلپور) لیڈی نرسز میر ناصر نواب صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آپ ہسپتال بنانے کی فکر میں ہیں میں نے ایک عورت کو فن ڈاکٹری سیکھنے کے واسطے بھیجا ہے اور اس کا خرچ بھی دیتا ہوں تا کہ آپ کے شفاخانہ میں کام کرنے والی عورتیں بھی ہوں۔(۲۴ ؍ فروری۱۹۱۳ء)