ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 295 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 295

ٹیم مدرسہ مدرسہ تعلیم الاسلام کے بچوں کی ٹیم لاہور جانے سے قبل رخصت کے واسطے حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئی۔حضور نے دعا ئے مسنونہ کے ساتھ ان کو رخصت کیا اور فرمایا۔’’اللہ کے سپرد۔‘‘ لاہور میں ہمارے فٹبال کی ٹیم فٹبال میچ کی شیلڈ جیت لائی ہے۔(۲۴؍ فروری ۱۹۱۳ء) عورت کی ناراضگی پر نکاح فسخ ایک مسئلہ پیش ہوا کہ ایک عورت نابالغہ کا نکاح اس کے باپ نے ایک جگہ کردیا تھا۔عورت کے بالغ ہونے پر باہمی تنازعہ فریقین کے سبب ایک جج نے نکاح فسخ کردیا۔کیا یہ درست ہے؟ فرمایا۔ایک صحیح حدیث میں آیا ہے کہ ایک لڑکی کا نکاح اس کے باپ نے صغر سنی میں کردیا تھا۔لڑکی جب بالغ ہوئی تو حضرت نبی کریم ﷺ کے حضور اس نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔تو آپ نے فرمایا۔تجھ کو اختیار ہے۔پھر اس نے کہا۔یہ میں نے اس لئے کیا کہ لوگ آگاہ ہوں۔اچھا میں باپ کے کئے پر راضی ہوں۔غیروں سے چندہ حضرت میر ناصر نواب صاحب نے عرض کیا کہ میں درس قرآن کے ہال کے واسطے چندہ خرچ کرتا تھا۔ایک ہندو مستری نے اور نیز ایک چوہڑے نے جو دارالعلوم میں کام کرتے ہیں اس کے واسطے چندہ دیا ہے۔فرمایا۔کچھ عیب نہیں لے لیں۔ایک بھاگلپوری مولوی کا خط بسم اللہ تعالیٰ بعالی جناب حکیم نور الدین صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا کارڈ مورخہ ۲۲؍ فروری ۱۹۱۳ء کا آج ۲۵ فروری کو ملا۔آپ نے میرے سوال کا جواب صاف نہیں دیا۔ہم نے آپ سے پوچھا ہے کہ میرے بھائی حبیب الدین جو احمدی ہوگئے ہیں وہ ہم