ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 208 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 208

میں نے تو نہیں کہنا تھا شاید گناہ ہو گا؟ جواب۔جس طرح گناہ سے بچ سکو بچو۔سوال (۸) پچھلی عادت کے مطابق نماز میں ہاتھ پائوں کے کڑا کے نکالے جاویں جائز ہے یا نہیں ؟ جواب۔کڑاکے نماز میں نہ نکالو۔سوال (۹) میرے گھر کے آدمی بڑے سست ہیں بلکہ مخالف عورتوں کی جہالت میں ہیں۔کچھ لکھی پڑھی بھی ہے حضرت صاحب کی بابت ان کو سمجھ نہیں آتی۔میرے ذمہ گناہ تو نہیں ؟ جواب۔عورت کے لئے دعا کرتے رہو، سمجھاتے رہو۔سوال (۱۱) جہالت کے زمانہ میں اگر میں نے کسی کی چیز چرائی ہے یا کسی کا حق کھا لیا ہے تو واپس دینے میں ملزم ہوں کیا کروں؟ جواب۔توبہ استغفار کرو۔اُس کا حق اشاعت اسلام میں خرچ کر دو۔اس کے لئے دعا کرو۔سوال (۱۳) اپنے گائوں کی برادری یا اردگرد کے مخالف لوگوں کی بھانجی تنبول رکھنا جائز؟ اگر نہ رکھی جاوے تو ناطہ لینا دینا مشکل ہے؟ جواب۔تنبول ممنوع نہیں معلوم ہوتا۔سوال (۱۴) اگر جنازہ میں یا نکا ح خطبہ یا کلمہ زبانی نہ آوے یا دعا جنازہ نہ پڑھ سکے تو کیا کیا جاوے؟ جواب۔جنازہ میں اپنی زبان میں دعا کرلے۔سوال (۱۵) اگر کوئی معزز مخالف گھر میں آوے تو خاطر کرنی جائز ہے؟ جواب۔کوئی گھر میں آوے اس کی خاطر مدارات کرو۔سوال (۱۶) آج سے لے کر جو میں نے بڑے بڑے گناہ کئے ہیں کسی طرح سزا رک سکتی ہے خدا تعالیٰ معاف کر سکتا ہے؟