ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 207 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 207

کر وضو نہ کرے۔(البقرۃ :۲۸۷)۔سوال (۲) زکوٰۃ کا کس طرح حکم ہے؟ چاندی سونے پر زکوٰۃ کتنی ہے؟ جواب۔۵۲تولہ چاندی پر سوا تولہ چاندی زکوٰۃ ہے۔۷ تولے سونے پر برس کے بعد ۲ماشہ سونا زکوٰۃ ہے۔سوال (۳) میر امبلغ تین سو روپیہ ایک سکھ کے پاس عرصہ دس سال سے امانت جمع ہے۔اس پر مجھ کو اعتبار تو ہے لیکن جب میں لینا چاہتا ہوں تو وہ وعدہ کرتا ہے کہ دوں گا۔زکوٰۃ کا کس طرح حکم ہے؟ جواب۔تمہاری غلطی ہے کہ ایک سکھ کے پاس روپیہ رکھا ہے۔اس کے پاس تو بڑھتا ہے۔وہ مزے اُڑاتا ہے۔تم زکوٰۃ سے جی چراتے ہو۔روپیہ تجارت پر لگائو جب روپیہ تم کو ملے تو پھر اس پر زکوٰۃ دے دو۔سوال (۴) زیور کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ جواب۔زیور کی زکوٰۃ میں علماء کا اختلاف ہے۔حنفی ضروری کہتے ہیں اور شافعی دیتے نہیں۔ہم اور حضرت صاحب دیا کرتے ہیں۔سوال (۵) مخالف مولوی سے علم قرآن شریف سیکھنا جائز ہے۔لڑکے لڑکیا ں اس سے پڑھ لیں تو کوئی حرج تو نہیں ؟ جواب۔مخالف مولوی قرآن پڑھاوے اور تم نگرانی رکھو۔سوال (۶) ہندو یتیم ہو یا مخالف محتاج ہو تو اس کو زکوٰۃ یا صدقہ دینا جائز ہے؟ جواب۔قرآن کریم میں زکوٰۃ کے مصرف لکھے ہیں۔فقراء، مساکین، مؤلفۃ القلوب، غلاموں کی آزادی، اشاعت اسلام، مسافر، قرضدار اور لوگ جو اس محکمہ میں ملازم ہیں ان کی تنخواہیں۔سوال (۷) کوئی یادداشت تختی پر لکھ کر اپنے گلے میں دوں۔جب گناہ کرنے لگوں تو یاد آجاوے کیونکہ وہ پرانا خیال کود جاتا ہے جب منہ سے نکل چکتا ہے تو پھر پچھتاوا لگتا ہے او ہو یہ