ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 175
اور فرمایا کہ جاپان کا غرور یونہی ٹوٹ جائے گا کیونکہ وہ بھی تو روس کو شکست دینے پر کچھ کم مغرور نہیں ہے۔بدھ کی تعلیم پھر بدھ کے ذکر پرفرمایا کہ بدھ کی تعلیم تو یہ ہے کہ دنیا کوبالکل چھوڑ اور اس سے علیحدہ ہو جائو مگر ساتھ ہی اس کے اہل بدھ اوّل درجہ کے دنیا دار بھی بنے ہوئے ہیں۔بیعت کے لئے فرمانبرداری ضروری ہے عبدالستار نو مسلم نے نہایت منت سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضور میں بیعت کر کے اپنے دل کے اس شک کو رفع کرنا چاہتا ہوں کہ میں حضور کی پوری توجہ اور دعائوں سے حصہ حاصل کرنے کا جاذب نہیں ہوا کیونکہ اب تک میں نے خاص حضور کے دست مبارک میں ہاتھ دے کر بیعت نہیں کی۔اس لئے حضور مجھے پھر بیعت کر لیں جس روز سے حضور مجھ پر ناراض ہوئے ہیں میں نماز کا بڑا پابند ہو گیا ہوں۔جو اب میں حضور نے ارشاد فرمایا کہ میں اس وقت تک تم سے بیعت نہیں لوں گا جب تک کہ یہ معلوم نہ کر لوں کہ تم بالکل فرمانبردار ہو گئے ہو۔گناہ انسان کو مار ڈالتا ہے فرمایا۔گناہ انسان کو خود ہی مار ڈالتا ہے۔میں نے ایک شخص کوکہا کہ تم زنا مت کر و۔مجھے کہنے لگا کہ کیا آپ مجھے بے ایمان بناتے ہیں۔میں نے کہا کہ میں تم کو تو بدکاری سے منع کرتا ہوں اور تم کہتے ہو کہ میں تم کو بے ایمان بناتا ہوں۔تو کہنے لگا دیکھو صاحب صاف لکھا ہے کہ اقرار باللسان و تصدیق بالقلب۔میں نے اس عورت سے عہد کیا ہوا ہے اور اس نے مجھ سے بڑا پختہ وعدہ کیا ہوا ہے کہ ایک د وسرے کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔اب اس حالت میں کہ میں اس کو چھوڑ دوں اور وہ اپنے عہد پر قائم رہے تو میں بے ایمان ہوا کہ نہیں۔فرمایا کہ ایسے بدمعاش ہیں کہ بدکاری کا نام ایمان رکھا ہوا ہے۔آپ کے متعلق ایک خواب ماسٹر عبدالرحیم صاحب نے ایک خواب عرض کی کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ گویا حضور دھوبیوں کے مکان کے قریب تشریف رکھتے ہیں اور حضور نے ایک گول دائرہ