ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 97
اسہال کا نسخہ ایک شخص نے بذریعہ خط اپنے ستر سالہ بوڑھے باپ کے لئے اسہال کا نسخہ دریافت کیا اور لکھا کہ مریض کو پہلے بخار وغیرہ آتا تھا اب اسہال بکثرت آتے ہیں۔جواب میں تحریر فرمایا۔ہلیلہ سیاہ (تولہ )روغن گائو میں نیم بریان کر کے اُس میں دانہ الائچی کلاں (۳ ماشہ)۔زیرہ سفید (۴ ماشہ) کشینز خشک (۵ ماشہ) زنجبیل(۶ رتی) تخم خشخاش (۳ ماشہ) ملاکر ۳ ماشہ صبح و شام کھلائو۔اللہ تعالیٰ شفادے۔نور الدین ۲۵ ؍ستمبر۱۹۰۸ء ( مذکورہ بالا نسخہ حضرت امیر المومنین کا زمانہ طفولیت سے مجرب ہے اور اُن کی والدہ ماجدہ کا بتایا ہوا ہے۔) صرع سوداوی کا نسخہ ایک شخص نے صرع سودا وی کا نسخہ دریافت کیا۔اُس کو مندرجہ ذیل خط لکھا۔گل آک کے لونگ ( پھول کے بیج میں مثل لونگ کے ایک چیز ہوتی ہے) ۵ سے شرو ع کر کے ۱۱ تک پھر گھٹا کر ۵ تک پھر ایک ایک بڑھا کر ۱۱ عدد کھلاویں اور مجھ کو اطلاع دیں۔نور الدین ۲۵؍ ستمبر ۱۹۰۸ء (الحکم جلد ۱۳نمبر۱۵مورخہ ۲۱؍اپریل ۱۹۰۹ء صفحہ۲، ۳) حضرت ابو بکر ؓ اور حضرت مسیح موعود ؑ کی فضیلت کی بحث حضرت امیر المومنین کی خدمت میں ایک خط پیش ہوا جس میں حضرت ابوبکر اور سیدنا المسیح الموعود کی فضیلت کی بحث تھی اسے پڑھ کر فرمایا :۔فضیلت کی نسبت بحث فضول ہے میں نے ایک دفعہ خواب میں حضرت علی کو دیکھا ان سے عرض کیا کہ فضیلت کے جھگڑے نے اسلام کو جو صدمے پہنچائے ہیں وہ کم نہیں۔اصل معاملہ کیاہے؟فرمانے لگے ہر شخص کا جناب الٰہی سے دلی تعلق ہوتا ہے اسی کے لحاظ سے فضیلت ہوتی ہے