ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 96
سفرناموں کو دیکھنے سے معلوم ہوا عدن کے بعد پورٹ سعید ہی کا ذکرکرتے ہیں۔راستہ میں جدہ اور مکہ کی طرف تو گویا کوئی نظر اُٹھا کر بھی نہیں دیکھتا۔دعائوں سے بہت کام لو۔ارشادات امیر المومنین ؓ متعلق بہ طب (منقول از بیاض اکبر نجیب آبادی) وَرم کا علاج اُن اَورام میں جن میں اجتماع خون ہو اور جلد چھونے سے گرم معلوم ہو۔سرکہ میں کپڑا تر کر کے رکھنا نہایت مفید ہے۔عبدالحی کے ہاتھ پر ( پہونچے سے انگلیوں تک ) کسی زخم کے سبب سے ورم ہوگیا اور سوزش بھی اجتماع خون کے سبب سخت تھی۔ڈاکٹر صاحب نے علاج کیا فائدہ نہ ہوا۔ہم نے تیز سرکہ میں کپڑا تر کر کے ورم پر اس طرح رکھا کہ زخم کو سر کہ نہ لگے۔چنانچہ اب اُس کو اس علاج سے بہت ہی جلد آرام ہو گیا اور اس کی تمام تکالیف دور ہو گئیں۔(یکم اکتوبر ۱۹۰۸ء) بے ہوشی معلوم کرنے کی ترکیب بیہوشی کے معلوم کرنے کی ترکیب یہ ہے کہ پنڈلی یا بازو کی ہڈی کے دونوں …… طرف کے گوشت کو خوب دبانا چاہیے۔اگر بیہوشی نہیں ہے تو مریض ضرور حرکت کرے گا اور بولے گا۔خناریز کی نسبت تجربہ اکثر اقسام کے خناریز کی نسبت ہمارا تجربہ ہے کہ چیر کر نکلوا دینا ہی زیادہ مناسب ہے۔بدوں نکلوائے فائدہ نہیں ہو تا۔( ۱۲؍ستمبر ۱۹۰۸ء) بچہ کا پاخانہ ۳؍نومبر ۱۹۰۸ء کو نماز فجر کے بعد میاں نجم الدین صاحب سے فرمایا کہ بچے کو زرد رنگ کا پاخانہ آنا نہایت صحت کی علامت ہے۔سوائے زرد رنگ کے اور کسی رنگ کا پاخانہ آنا بچے کے لئے مناسب نہیں۔جلی ہوئی جگہ کا داغ ختم کرنے کا علاج اگر گدھے کے کان کا خون فوراً جلی ہوئی جگہ پر لگا دیا جاوے تو قطعی داغ کا نام و نشان نہیں ہوتا۔( ۵؍نومبر ۱۹۰۸ء)