ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 87 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 87

کہہ دیا کہ ان کو زہر دیا گیا۔چنانچہ ہم نے تو تاریخوں کی بھی بہت ہی کتابیں پڑھیں اور امام حسن علیہ السلام کے زہر کی نسبت بہت ہی تحقیق کیا مگر کہیں کوئی وجہ زہر خورائی کی ثابت نہیں ہوتی۔اور کسی طرح سمجھ میں نہیں آتا کہ کیوں زہر دیا گیا۔غرض کہ حضرت امام حسن ؑ کوزہر دینا ہم کو تو ثابت نہیں ہوتا۔انبیاء کا اجماعی مسئلہ استغفار تمام انبیاء کا اجماعی مسئلہ ہے۔استغفار کی بہت کثرت کرو۔انسان کو شکار کرنے کا زبردست شیطانی ہتھیار لوگ تو ابن حزم کی کتابوں کو معمولی ہی سمجھتے ہیں لیکن ہم تو ابن حزم کی کتابوں کی بڑی قدر کرتے ہیں۔حقیقتاً ابن حزم بڑا آدمی ہے۔ا بن حزم چار سو کتابوں کا مصنف ہے۔ابن حزم نے اپنی ایک کتاب مداواۃ النفوس میں لکھا ہے کہ شیطان نے جن ہتھیاروں کے ذریعہ سے انسان کا شکار کیا ہے ان میں سے ایک زبردست ہتھیار یہ بھی ہے کہ آدمی ناصح کی نصیحت پر اُس کو یہ جواب دے کہ فلاں شخص بھی تو یہ کام کرتا ہے میں بھی اگر کرتا ہوں تو کیا ہرج ہے۔یہ جواب سن کر ناصح کو پھر آگے کہنے کی گنجائش نہیں رہتی۔احکام خدا وندی کی بجا آوری اگر کوئی کام کسی شخص کے سپرد کیا جاتا ہے اور وہ اُس کو نہیں کر سکتا تو کہا کرتے ہیں کہ یہ کام اگر فلاں شخص کے سپرد کرتے تو وہ خوب انجام دیتا۔دیکھو خدا تعالیٰ نے درختوں کو جو حکم کیا وہ اُس کی برابر تعمیل کرتے ہیں۔مثلاً پیپل کے درخت کو حکم دیاکہ توپیپل کے پتے لگایا کر اور کیکر کو حکم دیا کہ کانٹے پیدا کیا کر۔اب کیکر یہ نہیں کرتا کہ وہ پیپل یا کسی دوسرے درخت کے پتے پیدا کرے۔اور پیپل یہ نہیں کرتا کہ اُس میں کیکر کے کانٹے پیدا ہوں۔غرض کہ بجا آوری احکام میں سر مو تفاوت نہیں کرتے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس قسم کی چیزوں کو ہم نے جو حکم دیاوہ برابر فرمانبرداری کرتے ہیں۔اگر اور کوئی حکم اُن کو دیتے تو وہ اس کی بھی تعمیل کرتے۔اب غور کرو ا ور سمجھو اس آیت کے معنی۔الخ(الحشر: ۲۲)۔