ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 85
(۴) جماعت احمدیہ کا پابند سنت جماعت کے عقائد کا پابند ہو۔الف۔کسی صحابی کو شیعہ کی طرح برا نہ کہے کسی اہل بیت کی خوارج کی طرح بدگوئی نہ کرے۔ب۔جو شخص مسیح و مہدی کو نہیں مانتا وہ مسلمان مسیح و مہدی کا منکر ہے۔آخرت میں اس کے ساتھ کیا معاملہ ہو گا اوّل اس کو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے اور کون جانے۔ہم اس کے ساتھ وہی معاملہ کریں گے جو پہلے مسیح موسوی کے منکر وں سے او ر ابوبکر و عمر کے منکروں کے ساتھ ہمارے معاملات ہیں۔پہلے مسیح و مہدی کے منکروں کے پیچھے بھی میں تو نماز نہیں پڑھتا اور نہ کوئی احمدی ایسے کی اقتداء کرتاہے۔ج۔اس جماعت کے اغراض عملاً مسلمان بننا، قرآن کریم اور سنت ثابتہ کااقتداء کرنا۔(۵)۔بعض ضروری رسائل آپ کو مرسل ہیں۔(۶)۔وظائف کا ذکر نمبر ۱ میں کر دیا ہے اس سے زیادہ سُبْحَانَ اللّٰہ وَ بِحَمْدِ ہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْم اور قرآن مجید ہے۔(البدر جلد۸ نمبر۲۳ مورخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ء صفحہ ۳) کلمات طیّبات کلمات طیبات جو حضور امیر المومنین و خلیفۃ المسلمین کی زبان مبارک سے وقتاً فوقتاً سُن کر اُن کے ایک غلام نجیب آبادی نے قلمبند کئے۔نیک اور بد آدمی کا طریق عمل بد آدمی ہمیشہ بدیوں کو دیکھتا اور نکتہ چینیاں کرتا ہے۔نیک ہمیشہ بھلائیوں کی طرف نظر کرتا ہے۔عیسائیوں نے اپنی کسی غرض کے لئے تمام انبیاء کے مصائب بیان کرنے میں اپنے آپ کو آلودہ کیا۔تیرہ سو برس سے ہمارے سرکار حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت بھی بد زبانی کر کے اپنے نامہ اعمال کو سیاہ کر رہے ہیں۔بد قسمتی سے دُنیوی اغراض کے لئے مسلمانوں میں بھی بعض گروہ مثلاً شیعہ پیدا ہوئے جو صحابہ کرام، ازواج مطہرات، تابعین، تبع تابعین اور ائمہ دین کو فاسق و فاجر اور ظالم و غاصب قرار دیتے ہیں۔آریوں کی قوم کے پاس بھی خود تو کچھ خوبی