ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 84 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 84

مکتوبات امیر المومنین ایک طالب حق کے نام جہاں تک میں نے غور کیا ہے جناب کا دل حق کا طالب ہے اور حق کی پیا س رکھتا ہے مگر عادات و رسومات، مدت کے خیالات، ذاتی اغراض اور نادانوں کی مجالست اور تند وتیز طبیعت والے انسانوں کی تصنیف ایک شریف الطبع انسان کو مشکلات میں ڈال دیتی ہے ورنہ حق کا پانا سہل ہے۔میرے نزدیک حضرت نبی کریم ؐمحمد رسول اللہ کی سوانح عمری قرآن کریم ہی ہے۔قرآن آپ کے دل اور کلام اور افعال کا نقشہ ہے۔مجھے یہ کامل یقین ہے کہ ہر ایک انسان کا ایک لمبا کلام جو رنج و راحت اور عسر یسر ،سفر و حضر، صلح و جنگ میں ہو گا اس شخص کے دلی حالات کو کیونکر مخفی رہنے دیتا ہے ہم نے سماج کی دعوت لاہور میں قبول کی اور سنا جو سنا۔اس پر مرزا نے ایک چشمہ معرفت کتاب لکھی ہے جو مرسل خدمت ہے۔نیز میرے دل کا نقشہ آپ کو نور الدین و تصدیق براہین احمدیہ سے مل سکے گا۔آپ ان تینوں کتابوں کو ایک نظر دیکھ لیں۔پھر انشاء اللہ ایک آسان راہ پر کرتی اور تناسخ پر نکل آئے گی اور اگر تھوڑا وقت ملاقات کے لئے نکال لیں تو غالباً مفید ہو گا۔والسلام آپ کا شائق نور الدین ۸؍جنوری ۱۹۰۹ء (۱)۔آپ استغفار ، لاحول، درود شریف، الحمد کی کثرت رکھو مگر سب کچھ بلحاظ معنی ہو۔اور میں بھی دعا کروں گا۔(۲)کشائش روزی کے لئے سورہ نوح میں (نوح:۱۱) کا ترجمہ غور سے پڑھو کیا نتیجہ وہاں درج ہے وہ سچ ہے۔(۳)یہ جواب میں نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہے اور میرے دل کا نقشہ ہے۔