ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 83
۲۔دین احمدی اور کتب دینیات ہماری کتب دینیات۔قرآن کریم، بخاری، مسلم اور مؤطا اور فتوح الغیب سید عبدالقادر جیلانی۔فقہ حنفیہ جو مخالف کسی صحیح حدیث کے نہ ہو۔دین احمدی کسی جدید دین کا نام نہیں اور ہرگز نہیں لوگ جو چاہیں کہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گھراٹ کا پانی ایک صاحب نے ضلع جہلم سے دریافت کیا ہے کہ ہمارے علاقہ میں ایک چشمہ ہے لوگ دور دور سے آتے ہیں اس کا پانی استعمال کرتے ہیں جس سے اسہال آتے ہیں اور مرض کو آرام ہوتا ہے کیا یہ جائز ہے؟ فرمایا۔یہ ایک قدرتی علاج ہے۔گھراٹ کا پانی مفید ہوتا ہے بیشک استعمال کیا جائے۔دکھ دینے کی نیت سے نہ بسائی جانے والی عورتوں کا نکاح سوال۔جن عورتوں کو ان کے خاوند دکھ دینے کی نیت سے نہ بساتے ہیں اور نہ ہی طلاق دیتے ہیں کیا ان کے نکاح دوسری جگہ کر دینے چاہئیں ؟ جواب۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔(البقرۃ: ۲۳۲) عورتوں کو ضرر دینے کے لئے مت روکو۔(الطلاق:۷) عورتوں کو ضرر مت دو۔(البقرۃ: ۲۳۲) اللہ تعالیٰ کی آیات کو خفت میں مت ڈالو۔پھر آپ ہمت سے کام لو۔صلح کی کوشش کرو اگر نہ ہو سکے تو چند شرفاء کے سامنے عذر پیش کر کے تَوَکُّلاً عَلَی اللّٰہ اور جگہ نکاح کر دو۔نور الدین (البدر جلد ۸ نمبر۲۲ مورخہ ۲۵؍مارچ ۱۹۰۹ء صفحہ ۳)