ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 82
ہیں اور وہابیوں کی بھی مخالفت کی ہے اور کتاب بخدمت حضرت امیر المومنین بھی بھیجی ہے حضرت نے اس کو مفصلہ ذیل جواب لکھا ہے۔’’کتاب پہنچی اور پڑھی۔حضرت نے وہابیہ کا ردّبھی فرمایا اور ثناء اللہ امرتسری وہابی کا اشتہار بھی کتاب کے آخر دیا ہے تعجب آیا۔کتاب کا اصل منشاء ہی مرزا صاحب کا ردّ ہے اور اپنی مہدویت۔سو اگر جناب کو کبھی جنون کا عارضہ نہیں ہوا تو ببرکت خاندان چشتی خواجگان علیہم الرضوان آپ کا انجام بخیر ہو گا واِلاَّ خطرہ ہے کیونکہ آپ نے بڑے راستباز کو تبرا کیا اور گالی دی ہے۔‘‘ بددعا نہیں چاہیے ایک شخص نے لکھا کہ میں نے بددُعا کی تھی کہ میری اولاد مر جائے تاکہ فارغ ہو کر دینی خدمت میں لگوں۔حضرت امیر المومنین نے اُسے لکھا۔’’یہ دُعا جیسی آپ نے مانگی بہت بری ہے تم دعا مانگتے کہ الٰہی میری اولاد نیک ہو وہ زندہ رہے میں مسیح موعود کے ساتھ رہوں۔بد دُعا کی کیا ضرورت تھی کہ اولاد مر جاوے یہ غلطی ہے اور اللہ بخشنے والا ہے۔آپ کثرت سے استغفار اور خیرات کریںاور مجھے لکھتے رہیں میں دعا کروں گا۔‘‘ …………… توّام میں سے بڑا کون ہے؟ ایک شخص نے سوال کیا کہ دو لڑکے جب توام پیدا ہوں تو ان میں سے بڑا کون سمجھا جائے گا اور چھوٹا کون؟ حضرت امیر المومنین نور الدین ایدہ اللہ نے فرمایا کہ جو پہلے پیدا ہوا وہ بڑا ہے۔(البدر جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخہ ۱۸؍مارچ ۱۹۰۹ء صفحہ ۵) مکتوب امیر المومنین ۱۔ہمارا اصل دین لَا اِلٰـہَ اِلاَّااللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ یہ ہے ہمارا اصل دین۔پھر قرآن کریم اور احادیث صحیحہ پھر آخر فقہ حنفیہ پر عملدرآمد ہے۔