ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 56 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 56

(الزخرف:۲۰) اس پر آپ بار بار غور فرماویں۔اللہ تعالیٰ قادر الکلام اور اس کا رسول … قادر الکلام، دونوں نے فرشتوں کو دیکھا ہے۔اب جو کچھ وہ کہیں اگر عقل خدا داد کے خلاف نہیں تو وہ صحیح ہے۔میں نے ایک بار مَلَک کو دیکھا ہے وہ انسان کی شکل میں متشکل تھا۔قرآن مجید میں ہاروت ماروت کا نام بھی ہے جس کو میں نے دیکھا ہے اس کا نام محی الدین تھا۔یہ سچ ہے۔قویٰ کا نام مَلَک ہو۔شرعی استعمال یا کتب سابقہ کا محاور ہ نہیں۔مثنیٰ و ثلاث و رباع ملائکہ سے حال ہے یا جناح سے۔اس میں علماء کا اختلاف ہے۔جبرائیل جاور ایل سے بنا ہے جس کے معنے ہیںخدا کا مقرب۔قوت اللہ قدرت اللہ۔اس کے معنے نہ عبری میں ہیں نہ عربی میں۔آپ نے کہاں دیکھا ہے۔کتب الٰہیہ میں یہ نام ہیں۔یہود کے نام ہرگز نہیں یہ آپ کو غلطی لگی ہے۔مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ آپ کو ملازمت میں قرآن شریف کا تدبر رہتا ہے۔تہجد۔ا لحمد۔قَسم ایک شخص کے سوالات متعلق تراویح، فاتحہ خلف الامام اور قَسم کے جواب میںحضرت امیرالمومنین نے فرمایا۔جو شخص تہجد ہمیشہ بارہ رکعت پڑھتا ہے وہ ماہ رمضان مبارک میں آخر حصہ رات میں بدستور بارہ رکعت تہجد پڑھے اُس کو تراویح کی ضرورت نہیں۔تہجد کا ثواب زیادہ ہے۔تہجد کی فضیلت زیادہ ہے۔جماعت کا ثواب فرضی نمازوں کا ہے یا واجب نمازوں کا۔جو پانچ وقت نماز باجماعت پڑھتا ہے وہ تارک جماعت نہیں۔الحمد شریف نماز میں بہت ضروری ہے۔امام بھی پڑھے مقتدی بھی پڑھے۔قرآن شریف میں لکھا ہے کہ قرآن کریم مومنوں کے لئے ہدایت و رحمت ہے۔تم لوگ بھی قرآن چپ کر کے سُنو شاید تم پر بھی رحمت ہو جاوے قرآن میں خود یہی لکھا ہے۔پس اس دوسرے حکم کے واسطے کفار مخاطب ہیں۔قرآن شریف و حدیث سے بھی ثابت ہے کہ الحمد ضرور پڑھی جاوے۔