ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 57
قَسم کے بدلہ میں قَسم کھانے والادس آدمیوں کو روٹی کھلاوے اور اس پر کچھ حرج نہیں۔اپنی بی بی کے معاملہ میں خواہ مخواہ شبہ نہ کرے۔اگر فرض کرو کہ طلاق دے دی تو ایک طلاق میں صرف رجوع کرنا اس کا کافی ہے اور اس نے رجوع کر لیا ہے۔شبہ کی کوئی بات نہیں کوئی پکڑنہیں۔استغفار بہت پڑھ لے۔نوافل میں قرآن شریف دیکھ کر ایک شخص نے عرض کی کہ کیا یہ جائز ہے کہ میں نوافل میں قرآن شریف سامنے رکھ کر پڑھ لیا کروں اور اس طرح ختم کروں؟ حضرت امیرلمومنین نے فرمایا کہ حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ وہ اپنے غلام سے اس طرح نماز میں قرآن شریف سن لیتی تھیں۔نماز میں الفاظ کا تکرار ایک صاحب نے حضرت سے دریافت کیا کہ نماز میںکئی کئی دفعہ پڑھنے کوجی چاہتا ہے۔یہ تکرار کلمہ ناجائز تونہ ہو گا اور سجدہ سہو نہ آوے گا؟ حضرت امیر المومنین نے جواب میں تحریر فرمایا۔کا تکرار نماز میں جائز ہے۔مگر آپ امام ہوں تو رعایت مقتدیوں کی ضرور ہے۔اُس وقت وقتِ امامت زائد تکرا ر مناسب نہیں اور اپنے طور تنہائی میں جس قدر آپ چاہیں تکرار کر سکتے ہیں۔جائز اور نبی کریم ؐ سے ثابت ہے۔سجدہ سہو ہرگز نہیں پڑتا۔سوتیلی ماں کے پہلے خاوند کی اولاد سے نکاح ایک صاحب نے دریافت کیا کہ زید نے ایک عورت سے شادی کی ہے زید کے ہاں پہلی بیوی سے ایک لڑکا ہے اور عورت کے ہاں پہلے خاوند سے ایک لڑکی ہے۔کیا ا س لڑکے اور لڑکی کا نکاح آپس میں ہوسکتا ہے؟