ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 55
میں آ گیا سو آپ پڑھ لیا کریں۔بیعت کنندہ جماعت کے لئے میری دعائوں میں ہے کہ مومن مسلمان اور محسن ہو کرترقی کریں، استقامت و باہمی محبت میں مضبوط ہو کر روح القدس سے مؤید، آفات ارضیہ و سماویہ، امراض روحانیہ و جسمانیہ سے محفوظ رہ کر خادم دین اسلام اور مظفر و منصور ہوں۔آمین استغفار کی کثرت ، لاحول کا شغل، غافلوں کی مجالس میں ضرور ہے۔درو د شریف، سبحان اللہ عام طور پر اور الحمد میں تدبر کرتے رہیں۔مولانا! عام لوگ مخالف نہیں ا صل مخالفت چنددنیا طلب علماء کو ہے یا جاہ طلب سجادہ نشینوں کو۔امرا تو الّا ماشاء اللہ غفلت میں مخمور ہیں اِلّا قلیل۔میںاشرار کے جنازہ کا مخالف ہوں ورنہ حوالہ بخدا۔عزیز بقا محمد سلمہ اللہ کا خط پہنچ گیا ہے یہ لوگ دعا سے بہت کام لیں او رنیک نمونہ بنیں۔واللّٰہ الموفق۔نور الدین رسول کون ہے ؟ ایک چکڑالوی کا سوال پیش ہوا کہ انسان کی اطاعت شرک ہے اس واسطے رسول کی اطاعت ضروری نہیں۔قرآن میں رسول کے لفظ سے مراد قرآن ہے کوئی انسان نہیں؟ جواب میں فرمایا۔حضرت نوح ؑ نے وَاَطِیْعُوْنِ فرمایا ہے اگر اطاعت انسان رسول شرک ہے تو وہ کیا لکھتا ہے اور محمد رسول اللہ کیا قرآن مجید میں نہیں ؟ فرشتے ایک صاحب نے فرشتوں کے متعلق حضرت امیر المومنین سے دریافت کیا۔حضرت نے مفصلہ ذیل جواب ارقام فرمایا۔فرشتوں کی نسبت قرآن کریم میں ایک آیت کریمہ ایسی ہے کہ اس پر غور کرنے سے فرشتوں کے متعلق زیادہ بولنے سے دل کانپ جاتا ہے وہ آیت یہ ہے۔