ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 47 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 47

بددعا نہ کرو تاکید ہے۔اللہ تعالیٰ پر کسی کا احسان نہیں جب دعا کرو نیک کرو۔اگر وہ سنتا ہے تو کیا بددعا ہی سنتا ہے اور نیک دعا نہیں سنتا؟ ( البدر جلد۸ نمبر۵ مورخہ ۱۰؍دسمبر ۱۹۰۸ء صفحہ۳) زکوٰۃ دو ماہ بعد حساب کر کے سال کی زکوٰۃ دی جائے جائز ہے اور ان دو ماہ کا حساب پھر اگلے سال میں کر دے۔اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ کے واسطے خاص کر کے کوئی مہینہ مقرر نہیں فرمایا۔تصویر ایک شخص نے حضرت امیر المومنین سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تصویر مانگی۔فرمایا۔ہم لوگ تصویر کا رکھنا ہرگز پسند نہیں کرتے۔آپ دعا مانگتے رہیں اللہ تعالیٰ ضرور قبول کرے گا۔صدقہ فطر صدقہ فطر کن لوگوں پر دینا واجب ہے اور کیا مساکین گروہ پر بھی صدقہ فطر واجب الادا ہے اور مساکین میں کون کون لوگ شامل ہیں ؟ جواب میں حضرت امیر المومنین نے فرمایا۔صدقہ فطر بموجب حدیث کے سب پر ہے۔غنی ہو یا فقیر ،بالغ ہو یا نابالغ۔جو ایسا نادار ہے کہ اس کو ممکن نہیں تو (البقرۃ:۲۸۷)کے ماتحت ہے۔مسکین وہ ہے جو کام نہیں کر سکتا۔قضا شدہ روزے ساتھ ہی رکھنے ضروری ہیں یا بعد میں رکھے جا سکتے ہیں مریض اور مسافرکے لئے قضائِ رمضان علی الاتصال ضروری نہیں جب چاہے بتدریج عدت کو پوری کرے۔جولائی کے روزے دسمبر میں رکھ سکتا ہے یہی شرع اسلام کا حکم ہے۔یہی معمول امام کا تھا۔حضرت مسیح موعود پر کس طرح درود پڑھنا چاہیے فرمایا۔علیٰ آل محمد ؐ میں خلفاء محمد ؐ کا دھیان کر لیں اور مسیح و مہدی خلفاء میں تھے۔