ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 46 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 46

اگر وَ(البقرۃ:۳۵) میں لام بمعنے الٰی ہے تو اس تقدیر پر معنے یہ ہوئے کہ آدم کو جہت قرار دے کر سجدہ اللہ نے اپنے ہی کو کروایا۔تو ایسی تعلیم دساتیر ساسان پنجم کی تعلیم کے مطابق ہے۔دیکھو نامہ د خشور کلکشاہ۔پھر وہ لوگ کیوں گنہگار ہیں جو آفتاب یا قبر وغیرہ کو سجدہ کرتے ہیں۔جواب سوالات مذکورہ بالا بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم صید نزدیک است۔دور انداختہ۔۱۔حضرت زمین پر پید اہوئے زمین پر خلیفہ ہوئے زمین پر ہی مر گئے۔ثبوت۔نمبر۱۔(طٰہٰ:۵۶) نمبر۲۔(البقرۃ:۳۷) نمبر۳۔(البقرۃ:۳۱) ۲۔(البقرۃ:۳۹) ایسا ہے جیسے (البقرۃ:۶۲)اس ملک سے حکم ہوا کہ اتر جائو وہ ملک شمالی اونچا ہے۔حسب الحکم آدم ہندوستان سرند یپ پہنچے۔۳۔آدم جیسے انسان کی پیدائش پر شکر الٰہی کا سجدہ کرو۔(البقرۃ:۳۹)۔سجدہ کرو آدم کے باعث۔جنت آدم وہ تھا جس میں دجلہ، فرات ، سیحون جیحون ندیاں بہتی ہیں۔توریت کے ابتداء میں اور صحیح مسلم کے ابتدا ء میں ایسا لکھا ہے۔اپنے حق میں بددعا نہ کرو ایک شخص نے کمزوریوں سے تنگ آ کر حضرت امیر کی خدمت میں خط لکھا اور موت کی خواہش کا اظہار کیا۔حضرت نے جواب میں فرمایا۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ ہمیشہ ہر مجلس میں اکثر اوقات استغفار، لاحول، درود، اَلْحَمْد پڑھا کرو۔یہ مجرب علاج ہے۔آپ جب تک ملا نہ کریں گے یہ کمزوری دور نہ ہو گی۔اِلَّا اَنْ یَّشَائَ اللّٰہُ۔کبھی اپنے حق میں