ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 434 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 434

کے موقع پر گائے کا( گوشت) کھلائیں گے میں نے پوچھا کہاں سے حاصل ہوں گی۔کہا ہمارے نوجوان بہت ہیں جو ادھر اُدھر سے پکڑ لاتے ہیں۔پھر کہا کہ اپنے علماء کے لئے تو بکریاں ذبح کرتے ہیں۔میں نے کہا وہ تو چوری کی نہیں ہوں گی۔کہانہیں وہ تو گڈریوں سے لیتے ہیں اور وہ کیوں نہ دیں اگر ذرا بھی انکار کریں تو ہم ان کا ریوڑ کا ریوڑ نہ غارت کردیں۔اور پیر صاحب کی زیادہ خاطر ہے ان کے لئے مرغے کا گوشت ہوگا۔میں نے پوچھا وہ کہاں سے لو گے۔کہا جولاہوں سے۔پوچھا قیمتاً۔کہا نہیں جوتے کے زور سے۔غرض آج کل مسلمانوں کی قابل رحم حالت ہے۔خوب سن لو!کہ مُردار خور الٰہیات کے علم سے بالکل ناواقف رہتے ہیں۔یورپ کی قوموں کو بھی دیکھ لو کہ الٰہیات کے باریک مسائل میں کچھ فہم نہیں۔ایک انسان کو خدا کا بیٹا سمجھ لیا ہے۔فرمایا کہ خون سے تشنج و استرخا پیدا ہوتا ہے اور لحم الخنزیر اخلاق و عادات پر بُرا اثر ڈالتا ہے اور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کانام لیاجائے وہ پاک عقائد کے لئے بد اثر ڈالتا ہے۔فرمایا کہ بعض بد اعمالیوں کی وجہ سے یہود سے رزق حلال چھین لیا گیا۔مسلمانوں کو بھی یہی سزا ملی ہے۔حلال طیب رزق تو مال غنیمت ہے۔۱۰؍جولائی۱۹۱۱ء پانچ نعمتوں کا حصول فرمایا۔سورہ نحل کے آخری رکوع سے معلوم ہوتا ہے کہ پانچ نعمتیں پانچ چیزوں سے حاصل ہوتی ہیں۔جو چاہتا ہے کہ دنیا uمیں سُکھ یا آرام پائے۔آخرتv میں بزمرۂ صالحین مبعوث ہو۔خداwتعالیٰ اسے اپنا برگزیدہ بندہ بنائے۔اپنیx جناب سے دین و دنیا کے امورکی ہدایت کرے۔صراط مستقیمy حصول مقصد کی اقرب راہ پر چلائے تو اسے چاہیئے کہ حضرت ابراہیمؑ کی مانند سارے جہان کی خوبیاں اپنے اندر جمع کرے، اللہ کے تمام اسماء کا فرمانبردار ہو، راستباز ہو، شرک نہ کرے اور خدا کی دی ہوئی نعمتوںپر شکر کرے۔غفلت کااثر فرمایا۔ایک بزرگ نے لکھا ہے اگر میں رات غفلت میں گذارتا ہوں تو صبح میرا