ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 346 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 346

کے ساتھ کھا کر گزارہ کر لیتا ہوں۔ایک دفعہ میں نے کئی ماہ نون مرچ کے ساتھ روٹی کھا کر بھی گزارہ کیا ہے۔مہاجر فی سبیل اللہ بھوکا نہیں مرتا خدا اس کا حافظ ہوتا ہے۔(ماخوذ از کالم ’’اخبار قادیان‘‘ البدر جلد ۱۰ نمبر ۲۱ مؤرخہ ۲۳؍ مارچ ۱۹۱۱ء صفحہ ۱) پیسہ اخبار پیسہ اخبار کے چند مخالفانہ مضمون حضرت خلیفۃ المسیحؑ کی خدمت میں پیش ہوئے۔فرمایا۔یہ ہمارا پکا اور سچا دشمن ہے ہمیشہ سلسلہ کے خلاف لکھتا رہتا ہے ہم تو پھر بھی اسے کچھ نہیں کہتے حوالہ بخدا کرتے ہیں۔بدی ہے تو اس کے پیش خود آ جائے گی۔غیر احمدی حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا۔ہم غیر احمدیوں کو غیر احمدی کہتے ہیں اور جو ہم پر کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں ان کا کفر بموجب حدیث ان پر لگتا ہے ہم اپنی طرف سے کچھ نہیں لگاتے۔(البدر جلد ۱۰ نمبر ۲۱ مؤرخہ ۲۳ ؍مارچ ۱۹۱۱ء صفحہ ۵) جوہر قابل کی تلاش حضرت خلیفۃ المسیح فرمایا کرتے ہیں کہ اہل کمال ہمیشہ ایسے قابل جوہروں کی تلاش میں رہتے ہیں جنہیں وہ امانت کمال سپرد کریں۔اطمینانِ قلب آج صبح کو میں نے پوچھا کہ آپ کی زندگی میں کبھی کوئی ایسا موقعہ آیا ہے کہ کسی شخصیت نے آپ کے قلب کو مرعوب کر دیا ہو؟ فرمایا۔بچپن سے لے کر اب تک مجھے کوئی ایسا موقعہ یاد نہیں کہ کسی شخص کی وجاہت یا علمیت یا کسی اور وجہ امتیاز نے میرے دل پر غلبہ کیا ہو اور میں اس کو ہمیشہ شرک سمجھتا رہا۔اور یہ فی الواقعہ ہے بھی شرک۔اللہ تعالیٰ کی ذات کے سوا کون ہے جو کسی کو نفع پہنچا سکے یا کسی کو یہ طاقت ہے کہ نقصان دے سکے۔پس