ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 327 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 327

کو سے تعلق نہیں وہ ایک الگ امر ہے۔اس لئے میں تو اپنے اور غیر احمدیوں کے درمیان اصولی فرق سمجھتا ہوں۔(ماخوذ از کالم ’’ایوان خلافت‘‘ الحکم جلد۱۵ نمبر۷،۸ مؤرخہ ۲۱، ۲۸؍ فروری ۱۹۱۱ء صفحہ ۳،۴) اسلامی اصولوں کی اشاعت حضرت خلیفۃ المومنین بار بار فرما چکے ہیں کہ میں چاہتا ہوں چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ شائع کئے جائیں جن میں اسلامی اصولوں کی اشاعت ہو۔(البدر جلد ۱۰ نمبر ۱۸ مؤرخہ ۲؍ مارچ ۱۹۱۱ء صفحہ ۵) ارشاد امیر المؤمنین (مرتبہ جناب ڈاکٹر بشارت احمد صاحب) خدا کی وسیع رحمت اور سخت عذاب خدا کی غریب نوازی اور رحمت بہت وسیع ہے وہ جس کو چاہے معاف کر دے۔اس لئے ان باتوں کو بتانے میں احتیاط لازم ہونی چاہئے۔چنانچہ ایک دفعہ میں نے ایک سررشتہ دار کو جو بڑا فاسق و فاجر تھا جنت میں دیکھا۔میں نے تعجب سے حال پوچھا تو کہا میری غریب الوطنی پر اللہ کریم کو رحم آ گیا، بخش دیا۔اس حالت کے بعد میں نے لوگوں سے پوچھا کہ فلاں سررشتہ دار کا کیا حال ہے؟ کہا کہ وہ کچہری سے واپس آتے ہوئے غائب ہو گیا ہے۔سال ڈیڑھ سال کے بعد ایک شخص حج کر کے واپس آیا تو اس نے مجھ سے ذکر کیا کہ فلاں سررشتہ دار پا پیادہ مکہ کو جا رہا تھا بمبئی کے قریب فوت ہو گیا۔ایک گاؤں میں اس کو دفن کر دیا گیا۔غرض خدا کی رحمت بھی بڑی وسیع ہے مگر عذاب بھی بہت سخت ہے۔چنانچہ ایک دفعہ ایک شخص کو عالم ارواح میں دیکھا کہ بہت بیمار ہے۔میں نے پوچھا کیا مر گیا ہے؟ اس نے کہا ہاں۔پوچھا کہ مرنے کے بعد تو بیمار نہیں ہوا کرتے۔اس نے پکڑ کر ایک لڑکی کوپیش کیا۔کہا اس لڑکی پر میں عاشق تھا اس