ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 328 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 328

کا ہمیں پتہ بتا دو۔وہ کہنے لگا اس شخص کا دم میرے زانو پر نکلا ہے۔اس کے اور میرے سوا کوئی تیسرا شخص واقف نہیں آپ کو کہاں سے پتہ لگا کہ وہ ایک لڑکی پر عاشق تھا۔جب تک مجھے نہ بتاؤ گے کہ آپ کو کہاں سے پتہ لگا میں نہ بتلاؤں گا۔میں نے اس کو کچھ نہ بتلایا۔ایک دفعہ ایک قوم میں جو بہت حسین قوم ہے شادی تھی بہت سی عورتیں جا رہی تھیں۔میں نے کہا مائیو بہنو کھڑی ہو جاؤ۔ان میں اس لڑکی کو میں نے پہچان لیا اس کا نام میں نے دریافت کر لیا۔بعد میں پتہ بھی معلوم ہو گیا۔پھر متوفیٰ کے دوست سے ملے اور اس لڑکی کا نام و پتہ بھی بتلا دیا۔حیران ہو گیا۔دعا سے قبل ستر بار استغفار ایک شخص نے عرض کی کہ حضور قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے منافقوں کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ اگر تو ستر بار بھی ان کے لئے استغفار کرے گا تب بھی ان کو نہ بخشوں گا۔اس سے میں نے یہ قیاس کیا کہ کسی امر کے متعلق ستر بار استغفار کرنا ایک عظیم الشان چیز ہے کیونکہ یہاں عظمت کے رنگ میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے۔اس لئے میں نے جب حضور کی شفا کے لئے دعا کی تو پہلے اپنے گناہوں کے متعلق ستر بار استغفار کی کہ میرے گناہوں کی شامت کی وجہ سے حضور جیسی نعمت ہم سے چھنتی ہے تو ہم ستر بار معافی مانگتے ہیں۔حضرت نے فرمایا کہ قرآن کریم سے بڑا لطیف استنباط کیا۔(البدر جلد ۱۰ نمبر ۱۸ مؤرخہ ۲؍ مارچ ۱۹۱۱ء صفحہ ۷) حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر اجمالی نظر آپ قریش کے خاندان (جو قبائل عرب میں مکرم و معظم ہے اور جس کی عظمت کے سامنے تمام وحشی قومیں عرب کی ممکن نہ تھا کہ مکّہ کی سرزمین میں کبھی کشت و خون کرسکیں بلکہ مکّہ کو امن کی جگہ اور حرم کہتے تھے)بنو ہاشم کے گھرانے عبدالمطلب کے بیٹے عبداللہ کے گھر میں آمنہ کے شکم سے پیدا ہوئے۔مشرکین عرب میں آپ کے والد کا نام عبداللہ اور آپ کی والدہ کا آمنہ نام بھی کچھ کم معجزہ