ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 269 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 269

کو کسی خوشامد کی ضرورت نہیں۔ڈاکٹر اور دوسرے لوگ اپنی سعادت مندی سمجھتے ہیں کہ آپ کی کوئی خدمت اس موقعہ پر کر سکیں۔فرمایا۔مجھ پر تو خدا کا فضل ہے اور یہ بھی فضل ہے میں نے تو عام طور پر ذکر کیا ہے۔حضرت یہ بیان کر ہی رہے تھے کہ شیخ تیمور صاحب نے مجھے کہا کہ حضرت کی ڈاک میں ایک خط آیا ہے کہ ایک شخص نے ایک سو ۱۲۵ پچیس ذات خاص کے لئے ارسال کئے ہیں۔میں نے پوچھا حضرت کو علم ہے۔میں نے تو ابھی ڈاک نہیں سنائی کل سے آیا ہوا ہے۔میں نہیں بتا سکتا کہ مجھ پر اس خبر نے کیا اثر کیا وجد کی سی حالت ہو گئی اور اللہ تعالیٰ کی عجیب قدرت کا تماشا نظر آیا۔حیدر آباد سندھ میں شیخ محمد اسماعیل ولد حاجی امیر الدین صاحب تاجر چرم ہیں۔وہ بیمار ہوئے انہوں نے فوراً ایک سو روپیہ حضرت کی خدمت میں بطور نذر خاص بھیجا۔اس پر اچھے ہو گئے۔پھر دوسرے دن ایسا ہی اتفاق ہوا تو انہوں نے پچیس اور بھیجے۔اور ایک شخص نے پنڈداد نخان سے خط لکھا کہ جن ایام میں میں آپ پنڈدادنخان میں مدرس تھے اس وقت کی چار روپیہ کی چونّیاں آپ کی میرے ذمہ ہیں اب وہ بھیجنا چاہتا ہوں۔یہ دونوں خط حضرت کو سنائے گئے تو اللہ تعالیٰ کی محبت کا ایسا غلبہ ان کے قلب پر ہوا کہ بے اختیار رو پڑے۔میں نے حضرت کو ایک دو مرتبہ اس حالت میں دیکھا ہے۔غمگین ہوتے تو دیکھا ہی نہیں۔یہ رونا خدا تعالیٰ کی خاص مہربانیوں کی یاد اور جوش کا تھااور بے اختیار اللہ تعالیٰ کی حمد کرنے لگے۔فرمایا۔اللہ!میرا مولیٰ ایسا ہی قادر خداہے اس نے دکھا دیا ہے کہ وہ طب کے تعلق کو توڑ کر بھی مجھے رزق دیتا ہے اور ایسے طور پر دیتا ہے کہ وہم و گمان میں بھی نہیں آ سکتا۔میری بیوی اس قدرت کوسمجھ نہیں سکتی۔ناتواں ہے۔میراا یمان بڑا قوی ہے میرا مولیٰ میرے ساتھ ایسا ہی کرتا ہے۔حضرت کو جب اس طرح پر میں نے حمد الٰہی میں رطب اللسان پایا تو میرے دل میں جو ش اٹھا کہ اسی وقت وہ منی آرڈر تقسیم کیا جاوے۔چنانچہ میں خود ڈاکخانہ میں گیا اور ان منی آرڈروں کو تقسیم کیا۔اس طرح پر میں نے دیکھا کہ چند منٹ پہلے بظاہر اگر فقر تھا تو اسی ساعت غنا کانظارہ نظر آ گیا۔حضرت نے اسی جوش میں شیخ محمد اسماعیل صاحب کے لئے تو خصوصاً بڑی دعا کی اور دیر تک دعا کرتے رہے۔یہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس جوش میں کس کس کے لئے دعا ئیں کی ہو ں گی اور کیا کیا کی ہوں گی۔میرا یقین ہے کہ اس