ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 118 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 118

بلکہ شیعہ اب تک مانعین زکوٰۃ سے جنگ کو برا مانتے ہیں ماننا چاہیے کیونکہ ان کے نزدیک ابو بکر مستحق نہیں تھے کہ زکوٰۃ لیتے اور تو جانے دو بھلا یہ بتائو کہ ناجائز خلیفہ اور غیر خلیفہ کو بدوں خلیفہ و امام کے کسی مرتد سے جنگ کرنا منع نہیں یا منع ہے اگر منع ہے تو تمام شیعہ کے نزدیک صدیق قابل ملامت ہے۔اور کیا تقیہ باز انسان (المائدۃ :۵۵) کا مصداق بن سکتاہے؟ کیا ابوبکر اور معاویہ و مارقین میں کوئی فرق ہے اور کیا صفین میں یمکّنن اور مظفر و منصور تشریف لائے۔کیا مارقین نے آپ کو شہید نہ کر دیا۔کیا حروراء و نہروان کی جنگ کافی ہو گئی کیا معاویہ مارقین سے نہ تھے اور کیا ان پر (النور:۵۶) صادق آ گیا اور (المائدۃ:۵۶) کے آگے  (المائدۃ:۵۷) نہیں۔جس کے معنے مظفر و منصور کے ہیں پھر کیا عمر اور معاویہ کے سامنے مُفْلِحُون کا تمغہ آپ نے پہنا اور فاتح ہوئے۔الظالمین کے معنے ہوئے بت پرست، فاسق۔گو وہ مسلمان ہوں اور ہر ظالم کے لئے فتویٰ ہے (البقرۃ:۱۲۵) اس کا نتیجہ تو صاف ہے کہ ظالم خلیفہ نہیں ہو سکتا۔اب اس پر چند مشکلات عرض ہیں۔اوّل ابوبکر و عمر و عثمان کا بت پرست وفاسق ہونا تو قرآن سے ثابت نہیں اور نہ ان کی زبان سے ثابت مگر حضرت آدم صاف بذات خودا قرار فرماتے ہیں اور مع خاندان مُقِرہیں۔(الاعراف:۲۴)۔اور قرآن کا بھیجنے والا یہ فرماتا ہے۔(البقرۃ:۳۱) اور وہ وہی ظالم ہیں۔دو حضرت یونس رسول علیہ السلام ہیں جن کی رسالت (الصّٰفّٰت:۱۴۸) سے ثابت ہے اور وہ بھی بزبان خود اقراری ہیں۔(الانبیاء:۸۸)۔کوئی منصف مجھے ابو بکر و عمر و عثمان کا شرک ایسے پاک مقدس و متواتر کلام میں اور کلام الٰہی میں دکھاوے اس پر غورفرما کر مجھے آگاہ فرماویں۔تیسرا اشکال۔اگر ظالم و فاسق باوجود اسلام ایسے لقب سے ملقب رہتا ہے تو پھر اسلام کا فائدہ