ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 113 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 113

کی اجزاء میں تو سخت استحالہ ہو جاتا ہے۔کیا آپ نے نہیں پڑھا کہ سرکہ شراب کا اسلام کے کسی فرقہ میں ممنوع نہیں بلکہ وہ نعم ا لاِدام ہے۔گو اہل حدیث اس کا بنانا جائز نہیں مگر بنے کو نعم الاِدام میں ضرور داخل فرماتے ہیں۔یہ ہے میری فہم …وہ نان پائو حرام نہیں۔نور الدین ۵؍جون ۱۹۰۹ء درود شریف میں مانگی جانے والی رحمتِ الٰہی ۲۔منبع علوم و فنون حکم الحکماء جناب مولانا صاحب دام الطافہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بندہ مدت سے تشویش اور تردد میں ہے اپنی عقدہ کشائی کے واسطے جناب سے برتر کسی کو نہیں سمجھتا ہے اُمید ہے کہ جناب کاشف عقدہ ضرور ہوں گے۔عقدہ یہ ہے کہ آں رسول کریم ﷺ جبکہ جمیع اوصاف اور خاتم النبیین آخر الزمان اورسید المرسلین تھے تو درود شریف میں جو کہ آخر نماز پڑھا جاتا ہے کیوں ایسا لکھا ہے کہ اے اللہ تو رحمت نازل فرمااُوپر محمد ؐ کے اور اوپر آل محمد ؐ کے جیسی کہ تو نے اوپر ابراہیم ؑ اور آل ابراہیم کے بھیجی ہے۔معلوم نہیں ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم پر کو ن سی رحمت تھی جس کے لئے عبد آنحضرت ؐ بھی ہر ایک شخص داعی رہتا ہے اور کیا آنحضرت ﷺ اس رحمت سے محروم تھے۔جواب۔حضرت ابراہیم علیہ السلام والبرکاۃ۔آمین پر ایسی رحمت الٰہی تھی جس کی حدو نہایت نہیں کیونکہ آپ کے آل میں محمد رسول اللہ ﷺ۔۔۔۔خاتم النبیین رسول ربّ العالمین جیسے بادشاہ دو جہان ﷺ اور موسیٰ علیہ السلام جیسے اولو العزم رسول پیدا ہوئے۔پس جو کچھ ابراہیم اور ان کی آل پر فضل نازل ہوا درود پر درود پڑھنے والا چاہتا ہے کہ وہ مجموعہ نعماء الٰہیہ کا جو ابراہیم اور ان کی تمام اولاد پر جن میں خود ہمارے سیدومولیٰ نبی کریم ؐ اور دیگر انبیاء داخل ہیں وہ مجموعہ ہمارے سردار اور اس کی اولاد پر نازل فرما۔اگر آپ کی سمجھ میں بات آ گئی تو بہتر۔وَاِلَّا آپ یہاں تشریف لاویں۔آمدورفت کا خرچ میں دے دوں گا۔نور الدین ( البدر جلد ۸ نمبر۳۵ مورخہ ۲۴؍جون ۱۹۰۹ء صفحہ ۲)