ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 112 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 112

چشتیہ اور قادریہ چشتیہ کے یہاں کوئی قابل تذکرہ کتاب تصوف کی نہیں یہ دوسروں ہی کی کتابیں پڑھتے ہیں۔البتہ قادریوں کے یہاں کتابیں ہیں۔احادیث ابوہریرہ اور حنفی ابوہریرہ ؓ کی احادیث کو اکثر حنفیوں نے رد کیا ہے۔ابوہریرہؓ کی ایسی احادیث کو جو ان کے مطلب کے خلاف ہوں حنفی لوگ نہیں مانتے اور ردّ کردیتے ہیں۔( ۱۲؍ ستمبر۱۹۰۸ء درس بخاری شریف ) (الحکم جلد۱۳ نمبر ۱۷و ۱۸ مورخہ ۷،۱۴؍مئی ۱۹۰۹ء صفحہ ۲،۳) خمر کے معنے اور حرمت ۱۔سوال۔حدیث میں کُلُّ مُسْکَرٍ حَرَامٌ۔وَ کُلُّ مُسْکَرٍ خَمْرٌ۔وَ مَا اَسْکَرکَثِیْرَہٗ فَقَلِیْلَہٗ حَرَامٌ وار د ہے اور ہدایہ میں لکھا ہے۔یُکْرَہُ اَکْلُ خُبْزٍ۔عُجِنَ عَجِیْنُـہٗ بِالْخَمْرِ لِقِیَامِ اَجْزَائِ الْخَمْرِ فِیْہِ (العنایۃ شرح الھدایۃ کتاب الاشربۃ فصل فی طبخ العصیر)۔اور اس کے شارح نے کہا کہ فھٰذ الخبز نجس کما لو عجن بالبول۔پس نان پائو ( ڈبل روٹی) جس کو ہمارے اس ملک میں سینڈھے اور تاڑی سے تیار کرتے ہیں اور شراب کی ایسا ان دونوں میں سکر بھی ہے۔اَلْخَمْرُ مَا یُخَامِرُ الْعَقْلَ ان دونوں پر صادق آتا ہے۔پس بلحاظ مدلّل صدر اس کا کھانا ناجائز معلوم ہوتا ہے اس باب میں حکم عدل کے خلیفہ برحق کا کیا قول فیصل ہے مدلّل ارشاد ہو؟ جواب۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ نے اہل حدیث کے مذہب او رمذہب حنفی کو ملا یا ہے۔دونوں مذہب خمر کے معنے میں متخالف ہیں اور سخت مخالف ہیں۔حنفیہ خمر کے معنے میں فرماتے ہیں کہ کھجور یا انگور کا رس جو خود بخود بلاکشید شراب مسکر بنے اس کا نام خمر ہے اور بس۔باقی عرق یا رس سکر کی حد پر جا کر حرام ہوتے ہیں۔علی العموم نہیں۔پس تاڑ بھی بحد سکر حنفیہ کے نزدیک حرام ہے نیچے نہیں اور نان پائو اس کا استعمال بہت نیچے ہے اس پر آپ غور کریں اور اہلحدیث کے نزدیک استحالہ مزیل احکام ہے اور نان پائو میں تاڑی