ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 358 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 358

خط بھیجے ہیں کہ ایسے پاک مشوروں سے کوئی کام نکل آوے۔نیز کوشش کی جاوے کہ چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ جن میں تائید اسلام کی جاوے اور ان اعتراضوں کا جواب دیا جاوے جو جماعت پر غیرمذاہب کی طرف سے کئے جاتے ہیں اور جس سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فرض سے کسی قدر سبکدوش ہوں اور سو ء ظن کے آفات سے احباب کو آگاہ کیا جاوے اور یہ تحریک سردست الحکم، بدر اور تشحیذ الاذہان میں شائع کی جاتی ہے۔احباب اور اخوان احمدی اپنے پاک مشوروں سے ہماری نصرت کے لئے کوشش کریں۔(الحکم جلد۱۲ نمبر ۱۸ مورخہ ۱۰؍ مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ۱۰) الحمد للہ کے متعلق نکات علامہ نورالدین صاحب نے اپنے وعظ میںاذان کی فلاسفی بتائی کہ دوسری قوموں کے بے معنی گھڑیالوں کے شور سے اس میں کیا کیاحکمتیں ہیں۔پھر الحمدللہ کے متعلق کئی نکات بیان فرمائے کہ مصائب میں بھی بوجہ کفارہ ذنوب و اجر آخرت و نزول صلوات اور رحمت الٰہی مومن الحمدللہ ہی کہتاہے۔(البدر جلد۷نمبر ۱۰ مورخہ۱۲ ؍مارچ۱۹۰۸ء صفحہ۲ ) ایک خط کا جواب ایک خط حضرت مولانا مولوی نور الدین صاحب کی خدمت میں مضمون ذیل کا آیا جس کا جواب حضرت حکیم الامت رضی اللہ عنہ کی طرف سے دیا گیا فائدہ عام کی غرض سے درج ذیل کیا جاتا ہے۔سوال۔شرع محمدی صلعم کے رو سے لڑکے یا لڑکیوں کا سن بلوغ کیا ہے؟ جواب۔قرآن شریف نے لڑکے یا لڑکیوں کے سن بلوغ کے متعلق کوئی خاص حد مقرر نہیں فرمائی۔بلکہ یوں فرمایا ہے کہ (النساء: ۷)۔اس میں سر یہ ہے کہ اس