ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 331
اور مرزائیوں پر حملہ ہے۔پہلے اصل مضمون سیدھا ہو جائے تو مطاعن کا جواب آپ کو لکھوں گا۔کیونکہ تمام انبیاء عیسائیوں کے نزدیک مطعون ہیں۔نجات کا مسئلہ طے ہو تو آگے چلوں گا۔نور الدین ۲۷؍جولائی۱۹۰۶ء (الحکم جلد۱۱ نمبر۱۴مورخہ۲۴ ؍اپریل۱۹۰۷ء صفحہ۱ ،۲ ) ایک خط اور اس کا جواب بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم بحضور مولوی نور الدین صاحب۔بعد السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔عرض ہے کہ حسب ذیل سوالات کے جواب موافق قرآن و حدیث تحریر فرما دیں۔وَہُوَ ہٰذَا (۱)امداد اللہ تعالیٰ نے مخصوص نہیں کی۔مخصوص کرا کر تحریر کرا لینی کیا ہے۔یعنی چندہ۔(۲)قواعد انجمن احمدیہ سیالکوٹ مطبوعہ۱۹۰۵ء میں درج ہے کہ تولد پر اتنا شادی پر اتنا ختنہ پر اتنا منگنی پر اتنا دو کیا یہ شرعاً جائز ہے۔ثبوت ساتھ ہو۔آیا نفل ہے یا فرض۔(۳)امداد لنگر۔مدرسہ۔میگزین فرض ہے یا نفل۔(۴)باقی رسالجات تعلیم الاسلام و تشحیذ الاذہان خریدنا فرض یا نفل۔(۵)اخبارات الحکم و بدر خریدنا فرض ہے یا نفل۔(۶)زکوٰۃ کے علاوہ دیگر صدقات کی وصولی کے واسطے عامل ہونا ضروری ہے۔یعنی صدقات مذکور کی وصولی کے واسطے کوئی خاص شخص مقرر ہونا شرعاً جائز ہے۔ان سوالات مذکورہ بالا کے جوابات اخبار الحکم یا بدر میں شائع فرما دیں۔العبد۔امام الدین بقلم خود ساکن میانوالی ڈاکخانہ گلہ مہاراں تحصیل رعیہ ضلع سیالکوٹ جواب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس امت محمدیہ میں اللہ تعالیٰ خلفاء پیدا کرتا ہی رہے گا۔جیسے آیت سورہ نور میں فرماتا ہے۔