ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 293 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 293

حالانکہ آپ کے مخالفین قادیان میں بکثرت موجود ہیں۔نمبر۲۔ہمارے آقا اور مطاع پر اللہ کی تازہ وحی نازل ہوتی اور ہزاروں لوگ ہزاروں دفعہ اس کی صداقت کو مشاہدہ کر چکے ہیں۔لاکن ؎ گر نہ بیند بروز شپرہ چشم چشمہء آفتاب را چہ گناہ نمبر۳۔ہمارے آقااور مطاع کو بہت سے غیبوں پر قبل از وقت اطلاع دی گئی اور پھر ایسا ہی ظہور میں آیا مثلاً براہین احمدیہ میں اس وقت آپ نے لکھا ہے جبکہ آپ بالکل عالم گمنامی میں تھے۔یَأْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ۔یَأْتِیْکَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ۔لَا تُصَعِّرْ لِخَلْقِ اللّٰہِ وَلَا تَسْئَمْ مِنَ النَّاس (تذکرہ صفحہ۳۹،۴۰ ایڈیشن ۲۰۰۴ء)یعنی دور دراز راستوں سے لوگ تیرے پاس آئیں گے اور تحفے بھی آئیں گے اور چونکہ لوگ بہت کثرت سے آئیں گے اس واسطے ان سے منہ نہ پھیرنا اور نہ تھکنا۔پس کوئی قادیان آئے اور مشاہدہ کرے کہ کس کثرت سے لوگ دور دراز ملکوں سے آتے اور تحفے لاتے اور بھیجتے ہیں۔پھر آپ کو دشمن خدا اور دشمن رسول لیکھرام کی خبر دی کہ وہ قتل کیا جائے گا اور فلاں وقت قتل ہوگا اور اس کا قاتل نہ پکڑا جائے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔پس اگر آپ کو ان پیشگوئیوں کی تفصیل دیکھنے کا شوق ہے تو تریاق القلوب کو پڑھیں۔نمبر۴۔نصرت الٰہیہ کا پتا اس طور پر لگ سکتا ہے کہ ہمارے آقا و مطاع نے جب مہدی اور مسیح موعود ہونے کا دعویٰ شائع کیا تو سوائے چند اشخاص کے جو کہ انگلیوں پر گنے جاتے تھے اور کوئی بھی ساتھ نہ تھا اور ہندوستان و پنجاب وغیرہ کے سب طبقات الناس اور خصوصاًان مولویوں نے جو کہ اَشَرُّ النَّاسِ تَحْتَ اَدِیْمِ السَّمَائِ تھے اور پھر ان گدی نشینوں نے جو کہ بد قسمتی سے مدعیان اسلام کے بت تھے آپ کی سخت مخالفت شروع کی اور اپنی سب تدابیر اور اسلحہ کو لے کر بڑے زور شور سے مقابلہ پر نکلے، ڈھیروں کے ڈھیر کتابیں اور رسالجات آپ کی مخالفت پر شائع کر دئیے، جابجا واعظ پھرے، قتل کے منصوبے گاٹھے گئے، خون کے مقدمات