ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 292
پانزدہم۔یہ کہ خدا وند باوجود اس کی ضعف اور کثرت اور قوت مخالفین کے اس کی عصمت کی پیشینگوئی کر دیتا ہے اور پھر ثابت کر دکھاتا ہے کہ وہ لوگوں کی تباہ کن تدابیر اور حملوں سے معصوم اور محفوظ رہتا ہے۔جیسا فرمایا۔(المائدۃ : ۶۸)۔شانز دہم۔یہ کہ ان کے اور ان کے خلفاء کے لئے تمکین دین عنایت فرماتا ہے۔ہفتدہم۔یہ کہ بعداز خوف امن عنایت فرماتا ہے۔ہشتدہم۔یہ کہ بعد از امن وہ لذّات میں مستغرق نہیں ہوتے بلکہ اللہ کی عبادت کرتے اور اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتے۔نوزدہم۔یہ کہ ان کے مقابلہ پر ضرور کوئی نہ کوئی کھڑا ہوتا ہے لیکن اگر سعادت مند ہوا تو وہ بچ جاتا ہے ورنہ ہلاک اور تباہ ہو جاتا ہے جیسا کہ فرمایا ہے۔ (النور : ۵۶) بستم: یہ کہ وہ حکم بین الناس ہوتے ہیں کسی ایک فرقہ کی طرف وہ نہیں جھکتے جیسا فرمایا۔(البقرۃ : ۲۱۴) اس کے علاوہ اور بھی بہت سی باتیں ہیں لیکن میں اس پر اکتفا کر کے اب آپ کو یہ بتاتا ہوں کہ یہ سب صفات ہمارے آقا اور مطاع حضرت مہدی اور مسیح موعود میں موجود ہیں فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذَالِک۔نمبرا۔ثبوت یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ایک شہر کے چند لوگوں کو بلا کر حجت پوری فرمائی پر ان کے آخری خلیفہ مہدی نے اشتہار دیا کہ اگر میرا کوئی چھوٹا سا گناہ بھی بعثت سے پہلے عمر کا بیان کرے تو میں جھوٹا ہوں۔پر اللہ کے فضل سے اب تک کسی نے نہیں ثابت کیا