ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 264 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 264

عیسائیوں کا آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے متعلق بغض و عناد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ عیسائیوں کی مختلف ملکوں میں اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے خلاف فتنہ پردازیوں اور شرارتوں کا ذکر فرمارہے تھے۔اس مقام پر حضرت حکیم الامت نے عرض کیا کہ حضور! فقہ اللغۃ ثعلبی کی ایک کتاب ہے اسے عیسائیوں نے چھاپا ہے اس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَالصَّلٰوۃُ لِاِلٰہِلکھ دیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کا نام ہی نکال دیا ہے۔یہاں تک دشمنی مد نظر ہے۔(الحکم جلد۹ نمبر ۳۳ مورخہ۲۴؍ستمبر۱۹۰۵ء صفحہ۰ ۱) استفسارات کے جواب بخدمت امام الدین ولد مولوی خیر الدین مرحوم مقام سید والہ تحصیل گو گیرہ ضلع منٹگمری (کارڈ) السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔1۔قرآن شریف میں لکھا ہے (الجن: ۱۹) مسجد کی چیز کسی خاص شخص کا مال نہیں۔خدا تعالیٰ کی چیزیں خدا ہی کی راہ میں لگائی جائیں۔2۔جو خدا تعالیٰ کے مقرر کئے ہوئے امام کو امام نہیں مانتا وہ اس کے مرید کو بلا و جہ کس طرح امام بنانا منظور کرتے ہیں اور پھر امام ؑ کا وہ مرید بھی کیسا ہے کہ جو اس کے امام مامور من اللہ کو نہیں مانتے ان کا وہ جا کر امام بنتا ہے۔جو جس کے پیچھے چلتا ہے وہ اس کا امام اور وہ اس کا مقتدی۔3۔حمل میں نکاح کسی صورت میں بھی جائز نہیں ہے۔ (الطلاق : ۵)۔