ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 261 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 261

طاعون نے اور قحط نے اور جنگوں نے ثابت کر دیا کہ یہی مرسل ہے۔جیسا کہ قرآن میں آیا ہے اور تجھ سے پہلے امتوں کی طرف ہم نے رسول بھیجے پھر ہم نے وہاں کے باشندوں کو قحط اور بیماری میں مبتلا کیا۔اور خدا نے اس کو بامراد کیا ہے باوجود یکہ آریہ اور برہمو اور عیسائی اور سکھ اور علماء اور صوفی اور بعض حکام اور چچا زاد بھائی اور اقارب اور سب نے سارا زور لگا کر اس کی مخالفت کی باوجود اس کے اس کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ وہ امام ہے اور اس کا تحدی کرنا اور پھر خدا سے نصرت پانا ظاہر کرتا ہے کہ وہ حق پر ہے۔(البدر جلد ۱ نمبر ۲۳ مورخہ ۷؍ ستمبر ۱۹۰۵ ء صفحہ۴ تا۶) وفات عبد القیوم حضرت ابی المکرم مولوی نورالدین صاحب کا چھوٹا لڑکا عبدالقیوم نام ۱۲؍اگست ۱۹۰۵ء کو قبل دوپہر وفات پاگیا۔ (البقرۃ: ۱۵۷) یہ عزیز بچہ پہلے بھی اکثر بیمار رہتا تھا لیکن کوئی دوہفتہ ہوئے مرض خسرہ میں گرفتار ہو کر پھر اس کی حالت درست نہیں ہوئی۔اس کی عمر ایک سال گیارہ ماہ تھی نماز جنازہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام شامل ہوئے مگر آپ نے مولوی صاحب کو ہی پیش امام بنایا۔مولوی صاحب نے اس بچہ کی وفات سے تھوڑی دیر پہلے ایک رقعہ اخبار میں چھاپنے کے واسطے ارسال فرمایا تھا جس کو ہم ذیل میں درج کرتے ہیں۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ احباب و برادران و عزیزان ! آپ لوگوں میں سے بہت ہیں جنہوں نے مجھے تعزیت کے خطوط لکھے اور میں سچ کہتا ہوں کہ ان کی تحریر نے مجھ پر خصوصیت سے محبت بڑھانے کا اثر کیاہے۔فَجَزَاھُمُ اللّٰہُ اَحْسَنَ الْجَزَآء ِ۔اب میں سب کا جواب دوں اور ان کا شکریہ کرتے ہوئے فَجَزَاکُمُ اللّٰہُ اَحْسَنَ الْجَزَآئِ لکھوں تو کم سے کم نصف آنہ خرچ ہوتا ہے اور آپ لوگوں پر ضروری اخراجات کے اور بہت