ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 260 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 260

دین کے معاملہ میں جھوٹ نہیں بولا اور نہ ان میں سے کوئی بہرہ تھا۔جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے ان مذاہب کو میں نے ترک کر دیا ہے، روافض اور شیعہ کو خوارج اور معتزلہ کو اور ایسے مقلّدین کو جو کسی ایک کے قول کی خاطر قرآن وسنّت اور احادیث صحیحہ کے نصوص کو چھوڑ دیتے ہیں۔وَالْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن اور ساتھ اس کے میں ابوحنیفہ اور مالک اور شافعی اور احمد سے محبت رکھتا ہوں اور محمد اسماعیل بخاری اور اصحاب السنن اور فقہا اور محدثین سے محبت رکھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے۔میں ان کی اور ان کے اقوال کی تعظیم کرتا ہوں اور ان کے متبعین سے محبت رکھتا ہوں۔وہ مقتدا لوگ ہیں ان کی اچھی تعریف کرتا ہوں اور ان کی تحقیقات کا محتاج ہوں اور باوجود اس کے اسی کو مقدم سمجھتا ہوں جس کو اللہ اور اس کے رسول نے مقدم کیا اور میں اعتقاد رکھتا ہوں کہ عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے پہلے وفات دی پھر اپنی طرف ان کا رفع کیا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں وعدہ دیا تھا کہ میں تجھے مارنے والا ہوں اور پھر اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور نہ قتل کیا گیا اور نہ صلیب دیا گیا اور اللہ تعالیٰ کے اس کلام سے اس کا رفع ثابت ہے بلکہ اللہ نے اس کا اپنی طرف رفع کیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام میں موت کا ذکر پہلے فرمایا ہے۔جس چیز کو پہلے خدا نے رکھا اس کو ہم بھی پہلے رکھتے ہیں اور جس کو پیچھے رکھا اس کو ہم بھی پیچھے رکھتے ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ نے زمین کو ہی زندہ اور مردوں کے ٹھہرنے کی جگہ بنائی ہے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ محمدؐ ایک رسول ہے اور اس سے پہلے رسول گزر چکے پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح گزر گئے جس طرح پہلے رسول گزر گئے تھے ان پر صلوٰۃ وسلام اور عیسیٰ بن مریم جو نازل ہونے والا تھا وہ نازل ہو گیا۔اللہ تعالیٰ کی صلوات اور سلام اس پر ہو۔اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں وعدہ فرمایا تھا کہ خلیفہ جو ہو گا تم میں سے ہو گا اور رسول کریم سید الاوّلین والآخرین سید ولدآدم صلی اللہ علیہ وسلم نے تصریح فرمائی تھی کہ نازل ہونے والا تم میں سے ہی ایک امام ہو گا اور اللہ نے اور اس کے فرشتوں نے اور صاحبان علم نے گواہی دی ہے کہ یہی وہ ہے جو آنے والا تھا اور سورج اور چاند نے شہادت دی ہے کہ یہی مہدی ہے۔اور