ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 226 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 226

طواف بدون اسلام لانے کے عیسائیوں سے ناممکن ہے۔۲۔تم جانتے ہو کہ جب انسان نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو  آیت پڑھتا ہے یہ بھی ایک دعا ہے۔پھر رکوع میں اور سجود میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخر عمر میں سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَ بِحَمْدِکَ اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ پڑھتے تھے اور یہ بھی دعا ہے۔پھر التحیات میں اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَ عَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْن اور دونوں درود رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وغیرہ یہ سب دعائیں ہیں اور نماز کے اندر ہیں۔اگر تم غور کرو تو معلوم ہوگا کہ نماز ساری دعا ہے اور رکوع سے بعد یا پہلے آخری رکعت میں دعا مانگنا بلوغ المرام میں موجود ہیںدیکھ لو۔۳۔ہر ایک امر حدیث سے ثابت نہیں ہوا کرتا۔مثلاً تم سے کوئی دریافت کرے کہ حدیث سے ثابت کرو کہ تمہاری کیا قوم ہے۔پس یہ عقلمندوں کا کام نہیں۔عقلمند کا یہ کام ہوتا ہے کہ خدا کے مختلف قسم کے دئیے ہوئے دلائل سے سچے اور صحیح دلائل کو لے لے خواہ وہ قرآن میں ہوں خواہ حدیث میںخواہ تواتر سے ملیں خواہ قانون قدرت سے۔۴۔حضرت مسیح مصلوب نہیں ہوئے۔مصلوب کے معنے عربی زبان میں ہے وہ دکھ جس سے انسان کی چربی پگھل کر نیچے گر جاوے۔صرف لکڑی پر چڑھنے کا نام مصلوب نہیں بلکہ یہ لکھا ہے کہ مصلوب وہ ہوتا ہے کہ جس کی پیٹھ کی چربی پگھل کر گر جاوے۔۵۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور ضرور ہیں اور قرآن کریم میں لکھا ہے پر تم جانتے ہو کہ نبی کریم صاحب شریعت تھے اس لئے ضرور ہوا کہ کوئی شریعت جدیدہ قرآن یا نبی کریم کے احکام کے سوائے ممکن نہیں۔اورنبی کا لفظ عربی زبان میں خبر دینے والے کے معنے رکھتا ہے یا بڑے آدمی کے۔اس معنے کی نفی شرعًا جائز نہیں اور نیز خاتمہ تو مہر کو کہتے ہیں۔جب نبی کریم مہر ہوئے تواگر ان کی امت میںکسی قسم کا نبی نہیں ہوگا تو وہ مہر کس طرح ہوئے یا مہر کس پر لگے گی۔۶۔حدیث کو علم ظنی کہنا لا علمی ہے اگر مطلق حدیث ظنی ہے تو تم اپنے باپ کے بیٹے کس طرح