ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 208 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 208

سلطنتوں کا مذہب ایسا ہے جس کی رو سے اس جنگ کی مطلق نوبت ہی نہ آنی چاہئے۔جاپان کا بدھ مذہب ہے اور اس کی رو سے ایک چیونٹی کا مارنا بھی گناہ ہے۔روس عیسائی ہے اور ان کو چاہئے کہ مسیح کی تعلیم کے بموجب اگرجاپان ایک مقام پر قبضہ کرے تودوسرا مقام خود اس کے حوالہ کر دیں۔(البدر) (الحکم جلد ۸ نمبر۰ ۴مورخہ۲۴؍ نومبر ۱۹۰۴ ء صفحہ ۱۱) حضرت مولوی عبد الکریمؓ کا ذکر خیر ہم نے حضر ت حکیم الامت سے بلا واسطہ بغور سنا ہے انہوں نے فرمایا۔’’ سچ تو یہ ہے کہ یہ شخص بڑی ترقی کررہا ہے اور مجھ سے بڑھ گیا ہے‘‘۔(البدر جلد ۳ نمبر ۴۴،۴۵مورخہ ۲۴؍نومبر یکم دسمبر۱۹۰۴ء صفحہ ۵) مخالفوں کی اقسام ایک بار ایک نوجوان مولوی صاحب جن کے والد ماجد تو احمدی تھے مگر یہ نوجوان بعض مخالف مولویوں کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے اس نعمت سے محروم تھے بعض احمدی دوستوں کی تحریک سے قادیان میں آئے اور حضرت مولوی نور الدین صاحب سے کچھ عرصہ تک گفتگو کرنے کے بعد انہوں نے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص صحت نیت سے حضرت مرزا صاحب کے معاملہ میں تحقیق اور غور و فکر کرتا ہے یا بعض مخالف علماء کو متقی جان کر اور ان پر حسن ظن رکھنے کی وجہ سے بیعت نہیں کرتااور اس کی نیت میں فساد اور شر نہیں ہے اور ایسی ہی حالت میں بلا قبولیت مرزا صاحب کے مر جاوے تو یہ امر اس کی نجات کا مخل ہے کہ نہیں۔اس کا جواب جو حضرت حکیم نور الدین صاحب نے مولوی صاحب کے اصرار پر تحریر کر کے دیا وہ ہدیہ نا ظرین ہے۔بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلّی علٰی رسولہ الکریم ہمارے مخالف لوگ تین قسم کے ہیں۔اول وہ جو ہم کو خوب جانتے بوجھتے اور سمجھتے ہیں اور پھر بھی مخالفت کرتے ہیں یہ لوگ میرے نزدیک بہت برے ہیں۔دوسرے وہ لوگ ہیں جو کہ اس اختلاف کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے جو ہمارے اور ہمارے