ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 207 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 207

میٹر (Matter) ہَوا اور زمین میں موجود ہوتا ہے پھر جب تک آسمان سے پانی نازل نہ ہو اور اس سے ان میں نشوونما پیدا نہ ہوں تب تک وہ غذا تمہارے کھانے کے قابل کب ہو سکتی ہے۔ادھر سے ہمارا مینہ آوے نیچے سے وہ دانہ نشوونما پاوے تب تم اس کو حاصل کرسکتے ہو۔پس تعلیم تو دنیا میں ضرور ہوتی ہے پھر جب تک آسمانی بارش یعنی الہام نازل نہ ہو وہ تعلیم نشوونما نہیں پاسکتی۔پھر فرمایا۔(النحل: ۶۷) دودھ اسی چارہ وغیرہ میں موجود ہوتا ہے پھر کیا تم ان میں سے اس کو الگ کر سکتے ہو۔ہرگز نہیں۔پس دین کی حقیقت کے واسطہ بھی ایک کَل ہونی چاہیے کہ وہ تمہیں الگ کر کے دیوے اور یہ کَل انبیاء ہوتے ہیں۔پھر فرمایا۔(النحل : ۶۸) تیسرا نشوونما عمدہ میوے اور پھول وغیرہ یہ بھی سب میٹر میں موجود تھے۔پر جودرخت ہم نے اس کام پر لگائے ہیں کہ کھجور کو کھجور اور انگور کو انگور لگے ان کے سوائے تم ان کو حاصل نہیں کر سکتے اور نہ کھا سکتے ہو۔پھر فرمایا۔(النحل : ۶۹) یہ چوتھا نشوونما جب انسان بوڑھا ہو جاتا ہے تو اس کو ادویات کی ضرورت پیش آتی ہے اور لاکھوں بوٹیوں کا خلاصہ شہد ہوتا ہے اور یہ نعمت تمھیں مکھی کی وحی سے حاصل ہوئی پھر جب انسان کو وحی ہوتی ہے تو کیا وہ مکھی کی وحی سے بھی اعلیٰ نہ ہوگی اور کیا مکھی کوتو وحی کی ضرورت ہے اور انسان کو اس کی کوئی ضرورت نہیں؟ (الحکم جلد۸ نمبر۴۰ مورخہ ۲۴؍ نومبر۱۹۰۴ء صفحہ۲) روس وجاپان کی جنگ پر لطیفہ اس جنگ کے ذکر پر حضرت حکیم نور الدین صاحب نے بیان کیا کہ اس قدر خونخوار جنگ ہے کہ ہزاروں آدمی ہلاک ہو رہے ہیں حالانکہ دونوں