ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 99
(المائدۃ: ۹۱ تا ۹۳) ایمان والو!شراب اور جوا، بت و استہان پانسے پلید ہیںگندے شیطانی کام۔بچو تو نجات پائو۔شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ تم میں بیر دشمنی ڈال دے شراب اور جوئے سے اور روکے اللہ کی یاد سے اور نماز سے اب کیا تم باز آئو گے۔مانو اللہ کو اور مانو رسول کو اور ڈرو۔اگر نہ مانو تو جان لو ہمارے رسول کا کام کہہ دینا۔(اِنّمَا تاکید اور حصر کا کلمہ ،شراب کو بت پرستی کی مانند رجس فرمایا ہے۔شرک سے بڑھ کر کون گناہ ہے۔) (البقرۃ: ۲۲۰)کہ اس میں اثم بڑا اور نفع۔خمر اثم ٹھہرا اور اثم کا حکم ہے (الاعراف: ۳۴) کہہ کہ کھلی اور چھپی بے حیائی اور اثم اور بغاوت اور اللہ سے شر ک کرنا۔(آیت شریف کے ایک ایک فقرے اور کلمہ کو دیکھو) خمر اثم کبیر اور اثم چھوٹا بڑا سب حرام۔دوسرا امر وتر ایک اور تین بدون التحیات وسط اور پانچ ایک تشہد سے اور سات ایک تشہد سے اور نو رکعت جس میں آٹھویںاور نویں میں التحیات ہو۔سب سنّت ہے۔تراویح ، تہجد، وتر ایک ہی چیز ہے اسلام اتباعِ قرآن شریف اور حدیث صحیح ہے۔اسلام ہی سچا خدا کا فرمان اور فطرتی مذہب ہے۔پیارے! میں نے ان دنوں توریت اور صحف انبیاء اور انجیل کو بہت دیکھا وَاللّٰہُ الْعَظِیْمُ بے اختیار میرے منہ سے نکلتا تھا فِدَاکَ اَبِیْ وَ اُمِّیْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اَنْتَ خَاتَمُ الْاَنْبِیَائِ وَ اَصْفَی الْاَصْفِیَائِ وَاَنْتَ مُتَمِّمُ مَکَارِمِ الْاَخْلَاقِ۔پیارے دین!افسوس ہم نا شکروں نے قرآن شریف اور حدیث کی قدر نہ کی۔مولویوں کے