ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 98 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 98

مکتوب حکیم الامت پیارے، پھر کیسے پیارے، دل کے لئے سرور آنکھوں کے نور، اللہ تعالیٰ دین سلامت رکھے اور تمہاری ترقی میں مجھے خور سند اور لوگوں کو نفع مند کرے۔اے خدا !ایسا ہی کر۔دین !تمہارے للّہی فقروں اور دین کی باتوں پر مجھے جس قدر خوشی ہوئی اور ہو تی ہے ایشیاء اور مشرقی خیالات سے قطع نظر کر کے کہتا ہوں۔کوئی کلمہ نہیں ملتا جس میں میرے دلی ولولے کا بیان ہو سکے۔امتثالاً لحکم جناب الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جَزَاکَ اللّٰہُ تَعَالٰی اَحْسَنَ الْجَزَائِ پر اکتفا کرتا ہوں۔اَللّٰھُمَّ عَلِّمْ حِبِّیَ الْکِتَابَ وَفَقِّہُ فِی الدِّیْنَ، اَللّٰھُمَّ زِدْ(حِبّیْ) عِلْمًا وَ عَمَلًا۔او خدا ایسا ہی ہو۔پیارو!راقم کا استحقاق نہ بھولیے۔غفلت اور لا پروائی کے سمندر میں ڈوبا جاتا ہوں۔دعا کرو نجات پاؤں۔کبھی میں نے بھی آپ کے لئے تمام اماکن اجابت حرمین شریفین میں بہت بہت دعائیں کیں۔جن کا ثمرہ ایک تو یہی دینوی معاملات ہیں اور دوسرا ثمرہ جنت میں انشاء اللہ تعالیٰ دیکھو گے۔پیارے! مذہب اسلام بے ریب ایک الٰہی مذہب ہے۔میں نے یہودیت اور عیسائیت ، مجوسیت اور آریہ دَھرم کو بہت کچھ سنا اور بدھ آریہ قوم کی شاخ ہے۔سب پر اسلام کو بڑی دلیری سے بے تعصب ترجیح دیتا ہوں اور اسلام میں شراب کی حرمت اوّل تو اس رسول پاک کی زبانی جس کے کہنے سے قرآن شریف کو ہم نے کلام لٰہی مانا۔ثابت۔کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٌ۔کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ۔مَا اَسْکَرَ کَثِیْرُہٗ فَقَلِیْلُہٗ حَرَامٌ وَ یُحَرِّمُ تَخْلِیْلَ الْخَمْرِقرآن شریف میں تو اس امّ الخبائث کی حرمت ایسی بیان ہوئی ہے جس کی حد ہی نہیں۔سنیے