انقلابِ حقیقی — Page 124
۔انقلاب حقیقی (۲) پھر الہام ہے يُحْيِ الدِّينَ وَيُقِيمُ الشَّرِيعَةَ لا مسیح موعود دین کو زندہ کرے گا اور شریعت کو قائم کرے گا۔(۳) اسی طرح الہام ہے۔وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا که یا در کھو اسلامی لحاظ سے دنیا مر گئی اور اب اس نے مسیح موعود کو اس لئے بھیجا ہے کہ وہ اسے دوبارہ زندہ کرے۔66 (۴) چوتھا الہام مخالفین کی نسبت ہے کہ ”زندگی کے فیشن سے دور جا پڑے ہیں فَسَحِقُهُمُ تَسْحِيْقًا ۳ اس الہام میں اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ لوگوں کو زمانہ کے فیشن کا خیال ہے لیکن وہ فیشن جو حقیقی حیات پیدا کرتا ہے، اس سے دور جا پڑے ہیں اس لئے وہ پیس دیئے جائیں گے اور دعا سکھائی گئی ہے کہ کہو اے خدا! تو ان لوگوں کو مٹا دے اور نوح کے زمانہ کی طرح ان پر تباہی لاتا مغربی تمدن اور مغربی تہذیب کی جگہ دنیا میں اسلامی تمدن اور اسلامی تہذیب قائم ہو۔(۵) پانچواں الہام ہے۔مَا أَنَا إِلَّا كَالْقُرْآنِ وَسَيَظْهَرُ عَلَى يَدَيَّ مَاظَهَرَ مِنَ الْفُرْقَانِ کے کہ اے مسیح موعود ! تو لوگوں سے کہہ دے کہ میں تو قرآن کی طرح ہوں جس طرح قرآن نے پہلے زمانہ میں تبدیلی کی ہے ویسی ہے تبدیلی میرے زمانہ میں بھی ہوگی۔(1) چھٹا الہام ہے۔آسمانی بادشاہت، یعنی خدا کی بادشاہت کو دنیا میں قائم کیا جائے گا۔ان آیات والہامات سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض یہ ہے کہ موجودہ مغربی تہذیب کے دور کو مٹا کر اسلام کے عقائد، اس کی تذکرہ صفحہ ۷۔ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۷۸۔ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۵۰۹۔ایڈیشن چہارم ہے تذکرہ صفحہ ۶۷۴۔ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۶۷۹۔ایڈیشن چہارم 124