انقلابِ حقیقی — Page 123
انقلاب حقیقی مغربی تہذیب دنیا پر غالب آئی ہوئی ہے اسی طرح ہمارا کام ہے کہ ہم اسلامی تمدن اور اسلامی تہذیب کو اس قدر رائج کریں کہ لوگ خواہ عیسائی ہوں مگر ان کی تہذیب اور ان کا حمدن اسلامی ہو۔لوگ خواہ یہودی ہوں مگر ان کی تہذیب اور ان کا تمدن اسلامی ہو ، لوگ خواہ مذہب ہندو ہوں مگر ان کی تہذیب اور ان کا تمدن اسلامی ہو، یہ چیز ہے جس کے پیدا کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا کہ تہذیب اسلامی کو اتنا رائج کیا جائے اتنا رائج کیا جائے کہ اگر کچھ حصہ دنیا کا اسلام سے باہر بھی رہ جائے پھر بھی اسلامی تہذیب ان کے گھروں میں داخل ہو جائے اور وہ وہی تمدن قبول کریں جو اسلامی تمدن ہو۔گویا جس طرح آج کل لوگ کہتے ہیں کہ مغربی تمدن بہتر ہے اسی طرح دنیا میں ایک ایسی رو چل پڑے کہ ہر شخص یہ کہنے لگ جائے کہ اسلامی تمدن ہی سب سے بہتر ہے۔انقلاب حقیقی کے متعلق حضرت مسیح موعود کے الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کو اگر دیکھا جائے تو ان میں اس دعوی کا وجود پایا جاتا ہے چنانچہ (۱) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک کشف ہے جس میں آپ نے دیکھا کہ آپ فرما رہے ہیں:۔”ہم ایک نیا نظام اور نیا آسمان اور نئی زمین چاہتے ہیں۔“ لے چشمہ مسیحی میں آپ اس کشف کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:۔”اس کشف کا مطلب یہ تھا کہ خدا میرے ہاتھ پر ایک ایسی تبدیلی پیدا کرے گا کہ گویا آسمان اور زمین نئے ہو جائیں گے اور حقیقی انسان پیدا ہوں گے۔تذکرہ صفحہ ۱۹۳۔ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۱۹۳۔ایڈیشن چہارم 123