انقلابِ حقیقی — Page 111
۔انقلاب حقیقی خدا ہیں جو دنیا میں موجود ہیں۔اگر اب یہ آ کر کہہ رہا ہے کہ صرف ایک خدا کو مانو تو کیا یہ سب خداؤں کو اکٹھا کر کے ایک بنا دے گا؟ یہ تو عقل کے خلاف ہے کہ اتنے خداؤں کو گوٹ کاٹ کر ایک خدا بنا دیا جائے۔غرض کفار کو حیرت ہوئی اور انہوں نے اپنے اس تعجب کا اظہار کیا مگر اب دیکھو یزدان اور گاڈ اور اوم اور یہوواہ وغیرہ سب نام اللہ کے اندر آ گئے اور اللہ کا نام ہی سب ناموں پر غالب آ گیا ہے اور آج ساری دنیا تو حید کے خیال کی صحت کو تسلیم کر رہی ہے۔دشمنوں کو جو حیرت توحید کے دعوی سے ہوتی تھی ویسی ہی آپ کے اس دعوی سے ہوئی کہ و ما ارسلنكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا ونذيرا ہم نے تجھے ساری دنیا کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اس کے بارہ میں آتا ہے وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُون لیکن اکثر لوگ اس نکتہ کو نہیں سمجھتے۔میں سمجھتا ہوں اس زمانہ میں لوگوں کے لئے یہ نکتہ سمجھنا ایسا ہی مشکل تھا جیسے آدم کے زمانہ میں لوگوں کے لئے یہ سمجھنا مشکل تھا کہ ایک غیر شخص جو ہمارے ہی جیسا ہو ہمارے معاملات میں دخل دینے کا حق رکھتا ہے۔کفار مکہ بھی اس دعویٰ پر سخت حیران ہوتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ کیسی عجیب بات ہے کہ یہ پیدا تو ہو اعرب میں اور کہتا ہے کہ میں ایران کا بھی نبی ہوں اور چین کا بھی نبی ہوں، اور مغرب کا بھی نبی ہوں ، اور مشرق کا بھی نبی ہوں۔چنانچہ وہ اپنے اس استعجاب کا اظہار کرتے اور کہتے ہیں۔مَتى هَذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صدقین کے اگر تم اپنی اس بات میں بچے ہو کہ ساری دنیا ایک جھنڈے کے نیچے آنے والی ہے تو یہ بات کب ہوگی؟ فرمایا قُل لَّكُمْ ميعاد يوم لے تو ان لوگوں سے کہہ دے کہ بس اس زمانہ کے آنے میں اتنی ہی دیر ہے جتنی کہ سورہ سجدہ میں بتائی گئی ہے اور وہ یہ ہے سبا: ۳۰ سبا: ۳۱ 111