امام مہدی کا ظہور — Page 23
۲۳ خراسانی کا خروج | ایک شیعہ روایت میں امام مہدی سے پہلے خراسانی کے خروج کا ذکر بھی آیا ہے۔روایت میں وارد ہے کہ :- الخراساني يأتى من المشرق " کہ خراسانی کا ظہور شرقی سے ہو گا چنانچو ایران کی سرزمین میں بائی اور بہائی تحریک کی صورت میں الخراسانی کا ظہور بھی ہو چکا ہے۔اسلام کو تمام ادیان پر غالب کرنے کی جو پیش گوئی قرآن مجید میں ہے کہ دین اسلام تمام ادیان پر غالب آئے گا۔امام مہدی علیہ السلام کی تحریک انشاء اللہ العزیز دیگر ادیان کے علاوہ بائی اور بہائی شریعت پر بھی غالب آئے گی کیونکہ امام مہدی کی شریعت قرآنیہ کے مقابلہ میں اب کوئی دوسری شریعت چل نہیں سکتی۔الحمد للہ کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے عین مقررہ وقت پر دھونی فرما یا کہ آپ امام مہدی ہیں۔امام محمد بن حسن عسکری نے اپنی دوسری توقیع میں یہ بھی فرمایا ہے :- مَنْ سَمانِي فِي مَجْمَعِ النَّاسِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ " دنور الانوار صا یعنی یا آئندہ مجمع میں جو میرا نام لے گا کہ حمد بن حسن عسکری امام مہدی ہیں اس پر خدا کی لعنت ہے یا شیعہ اثناء عشریہ بارہ امام مانتے ہیں اور ہم احمد می ان کے سب ائمہ کو واجب الاحترام بزرگ سمجھتے ہیں کیونکہ ہم احمدی سب بزرگوں کو ماننے والے ہیں۔شیعہ ائمہ کے بھی قائل ہیں اور سنی ائمہ کے بھی قائل ہیں۔میں بتا چکا ہوں شیعہ اشاعتر یارہواں امام بصورت مہدی امام محمد بن عسکری کو بجھتے ہیں دوسرے شیعہ فرقے امام محمد