امام مہدی کا ظہور — Page 21
یعنی اسے علی محمد الشمری اللہ تعالیٰ تیرے بھائیوں کا اجر تجھ میں زیادہ کرے تو چھ دن کے اندر مر جانے والا ہے پس تو خاطر جمع رکھ اور کسی کو وصیت کرنا کہ وہ تیر قائم مقام ہو۔اب غیبت تامہ واقع ہوچکی ہے پس اب ظہور خُدا تعالیٰ کے اذن کے بغیر نہیں ہوگا اور یہ ظہور یہی مقت گزرنے اور دلوں کے سخت ہو جانے اور زمین کے ظلم سے بھر جانے کے بعد ہو گا اور ایسا شخص آئیگا جو مہدی کے مشاہدہ کا دعوی کریگا۔سنو جو مشاہدہ کا دعویٰ سفیانی کے خروج اور میجر سے پہلے کرے وہ مفتری اور کذاب ہے " اس توقیع میں غیبت تامہ کے الفاظ اس لئے استعمال ہوئے ہیں کہ امام محمد بن حسن عسکری اب ہمیشہ کے لئے اس دنیا سے غائب ہو رہے ہیں اور ہ اب ان کے اصل وجود میں نہیں ہو گا بلکہ اب الامام المہدی کا ظہور امام محمد بن حسن عسکری کے بروز کی صورت میں ہو گا۔اس جگہ اس کے ظہور کی علامتیں خروج سفیانی اور صیحہ بیان کی گئی ہیں۔اس سے پہلے جو شخص امام مہدی کے مشاہدہ کا دعویٰ کر سے۔اسے مفتری اور کذاب قرار دیا گیا ہے۔سفیانی کا خروج سفیانی کے خروج سے کیامراد ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ایک دوسری شیعہ روایت سے واضح طور پر ثابت ہے :۔السُّفْيَانِي يَخْرُجُ مِنْ بِلَادِ الرُّومِ فِي عُنْقِهِ صَلِيْبٌ متنصر یعنی سفیانی ڈیم کے علاقہ سے نکلے گا اگی گردن میں صلیب ہوگئی اور وہ منتصر امینی بگڑے ہوئے نذیب الانصرانی ہو گا یعنی عیسائیت کے صحیح عقائد پر نہ ہوگا۔