امام مہدی کا ظہور — Page 20
تاویل کرتے ہیں کہ امام مہدی شریعت محمدیہ کی ہی تجدید کرے گا۔میرا مشورہ شیعہ علماء کو یہ ہے کہ انہیں اس روایت کو یقیم ملتی و شریعتی والی روایت سے متضاد ہونے کی وجہ سے بالکل رد کر دینا چاہیے۔شیعہ اصحاب امام مهدی شیعه اثنا عشر تیر ما محمد حسن عسکری کو جو چوتھی صدی ہجری میں پیدا ہوئے مہدی معہود یقین کرتے ہیں اُن کا یہ عقیدہ ہے کہ امام محمد بن عسکری حکومت وقت کے خوف سے سُر من رأی کی غار میں منفی ہو گئے اور ایک وقت تک قوم اُن کے نائین کے ذریعہ جو باب کہلاتے تھے امام موصوف سے فیض حاصل کرتی رہی۔پھر چوتھے باب کے بعد امام صاحب موصوف کی غیبت تامہ شروع ہو گئی۔چوتھے باب علی محمد السمری کی وفات کے وقت امام محمد بن حسن عسکری کی ایک توقیع ان کے اس آخری باب کے نام ان الفاظ میں جاری ہوئی تھی :- يَا عَلى مُحَمَّد السَّمْرِئُ عَظَمَ اللَّهُ أَجْرَاخْوَانِكَ فِيكَ إِنَّكَ مَيِّتٌ بَيْنَكَ وَ بَيْنِي مِتَّةَ أَيَّا مِنَا جُمَعْ امْرَكَ فَلَا تُرْضِ إِلَى أَحَدٍ فَيَقُومَ مَقَامَكَ بَعْدَ وَفَاتِكَ فَقَدْ وَقَعَتِ الْغَيْبَةُ التَّامَّةُ فَلَا ظُهُورَ بِغَيْرِ اذْنِ اللهِ تَعَالَى ذِكرَهُ وَذَلِكَ بَعْدَهُولِ الْأَمْدِ وَقَسْوَةِ الْقَلْبِ و امتلاء الْأَرْضِ جَوْرًا وَسَيَاتِي مَنْ يَدَى الْمُشَاهَدَة قبل خروج السَّفْيَانِي وَالْمَسَيْحَةِ فَهُوَ مُفْتَرَى كَذَّابٌ۔د نور الانوار صفحه ۱۰)