امام مہدی کا ظہور

by Other Authors

Page 15 of 34

امام مہدی کا ظہور — Page 15

تم کتنے اچھے ہو گئے جب تم میں ابن مریم نازل ہوگا۔درآنحالیکہ دہ تم میں سے تمہارا امام ہو گا ؟ کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ تو جھگڑا پیدا ہو گیا کہ خبر محذوف ہے یا مبتدا محذوف ہے۔میں کہتا ہوں یہ جھگڑا باسانی ختم ہو سکتا ہے کیونکہ ہمارے پاس دوسری فیصلہ کن حدیثیں موجود ہیں۔آئیے رسول اللہ صلی الہ علیہ وسلم کے دربارمیں ملتے ہیں اور وہاں سے اپنی نتائج کا فیصلہ لیتے ہیں۔احباب کو ام سنئیے ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور حدیث ہے۔راوی بھی اس کے حضرت ابو ہر یہ نہیں اور ہے بھی معتبر حدیث کیونکہ امام سلم اس کو اپنی صحیح میں درج فرماتے ہیں۔اس کے الفاظ ہیں :- كَيْفَ انْتُمْ إِذا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيكُمْ فَاقَكُمْ مِنكُمْ تم کیسے خوش قسمت ہو گئے جب تم میں ابن مریم نازل ہوگا۔وہ ابن مریم تم میں سے تمہارا امام ہوگا۔اَمكُم مِنكُم جملہ فعلیہ ہے اور اِمامُكُمْ مِنْكُمْ جملہ اسمیہ۔اس جملہ فعلیہ میں امد فعل ماضی ہے جس میں ایک ضمیر غائب مستتر ہے جس کا مرجع کلام میں پہلے ہونا چاہیئے اور کلام ہذا میں اسی پہلے چونکہ مرجع سوائے ابن مریم کے اور کوئی نہیں۔لہذا اس حدیث کی روشنی میں صحیح بخاری کی حدیث اِمَامُكُمْ مِنْكَمين هو بدا ماننا ضروری ہوا تا دو نوں حدیثیں مفہوم میں ایک دوسرے کے مطابق ہو جائیں۔پرس صحیح مسلم کی اس حدیث میں نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کا نیا فیصلہ موجود ہے که موعود عیسی ابن مریم امت محمدیہ میں سے ہی امت کا امام ہوگا۔