امام مہدی کا ظہور — Page 16
14 ایک شبہ اگر کوئی ہے کہ حدیث میں امام کا لفظ تو وعود عیسی ابن مریم کے لئے ضرور موجود ثابت ہوا انگر امام کے ساتھ مہدی کے لفظ موجود نہیں۔جواب شبہ اس کے جواب میں یاد رکھیں کہ جو شخص جہری نہ ہو وہ امام ہی نہیں ہوسکتا امام کا مہدی ہونا از بس ضروری ہے کیونکہ مہدی عربی زبان کا لفظ ہدایت مصدر سے ماخوذ ہے اور اسم مفعول کا صیغہ ہے جس کے معنے ہیں ہدایت دیا ہوا اور امام چونکہ ہادی ہوتا ہے اور ہادی کوئی بن نہیں سکتا۔جب تک مہدی نہ ہو۔لہذا صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکورہ امام کا مہدی ہونا از بس ضروری ہے۔لیکن اس پر بس نہیں۔مسند احمد بن حنبل جلدہ صفحہ اہم کی جو حدیث بروایت ابو ہریرہ پہلے بیان ہوئی ہے اس میں صاف الفاظ میں موجود عیسی ابن مریم کو امام مہدی قرار دیا گیا ہے۔چنانچہ حدیث ہذا کے الفاظ يُوشِكُ مَنْ عَاشَ مِنكُمْ أَنْ يَلْقَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ إما ما مَهْدِ يَا حَكَما مَدْلاً۔۔۔الخ کہ قریب ہے کہ تم میں سے جو زندہ ہو عیسی ابن مریم سے ملاقات کرے اس کے امام مہدی حلیم عادل ہونے کی حالت میں۔اس بات پر روشن دلیل ہیں کہ مہدی اور سیخ ایک ہی شخص ہے اور امام مہدی کو عیسی ابن مریم کا نام استعارہ کے طور پر دیا گیا ہے۔حدیث نبوی میں اِمَا مَكمْ مِنْكُمْ اور فَامَّكُم مِنكُم عیسی ابن مریم کے استعارہ ہونے پر قومی قرینہ ہیں کیونکہ اس موعود عیسی بن مریم کو امت محمدیہ میں سے امت کا امام۔قرار دیا گیا ہے۔پھر ابن ماجہ کی ایک حدیث ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔لا يزداد الأمرُ الَّا شِدَّةً وَلَا الدُّنْيَا إِلَّا إِدْبَارًا وَلاَ