امام مہدی کا ظہور

by Other Authors

Page 14 of 34

امام مہدی کا ظہور — Page 14

۱۴ اس حدیث میں خبر دی گئی ہے کہ امام مہدی کی خلافت نہایت ہی پر امن طریق سے قائم ہوگی۔یعنی وہ دلائل اور براہین کے ساتھ قائم ہوگی نہ کہ تلوار کے ذریعہ کیونکہ اس حدیث میں بتایا گیا ہے کہ اس کے قیام کے لئے امام مہدی کو کچھ بھی خون بہانا نہیں پڑیگا۔پس یہ حدیث بتاتی ہے کہ امام مہدی کی تلوالہ دلائل کی تلوار ہوگی۔نہ کہ لوہے کی تلوار۔پس امام مہدی صاحب السیف نہ ہو گا۔مہدی اور بیج ایک شخص ہے اس سال میں ایک سال نو مختلف فیہ ہے وہ یہ ہے کہ مہدی اور مسیح ایک شخص ہے یا دو ہیں۔ہماری تحقیق یہ ہے کہ از روئے حدیث نبویہ جیسا کہ پہلے بیان ہوا۔امام مہدی اور مسیح موعود ایک ہی شخص ہے۔بخاری شریف کی ایک حدیث میں موعود ابن مریم کو امامکم منکم کہا گیا ہے۔یہ حدیث پہلے پیش کی جاچکی ہے۔بعض لوگ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اس حدیث کا یہ ترجمہ جو احمدی کرتے ہیں صحیح نہیں کہ : - تم کیسے اچھے ہو گئے جب ابن مریم تم میں نازل ہوگا۔درآنحالیکہ وہ۔تم میں سے تمہارا امام ہو گا " وہ کہتے ہیں کہ صحیح ترجمہ اس کا یہ ہے کہ تم کیسے اچھے ہوگے جب ابن مریم تم میں نازل ہوگا۔درآنحالیکہ تمہارا امام تم میں سے موجود ہو گا۔یعنی امام مہدی پہلے موجود ہو گا۔پھر مسیح ابن مریم آسمان سے اتر آئے گا۔وہ کہتے ہیں کہ اس حدیث میں امامكم منكم کی خبر محذوف ہے جو " موجود " کا لفظ ہے مگر ہماری تحقیق یہ ہے کہ یہاں مَوْجُودُ محذوف نہیں بلکہ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ کا مبتدا تعد " محذوف ہے۔لہذا ہمارا یہ ترجمہ ہی صحیح ہے کہ :۔