علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 37
۳۷ وجہدی معہود علیہ السلام نے اپنی تحریرات اور ملفوظات میں نہایت کثرت ، تواتر اور زور کے ساتھ جماعت احمدیہ کو نصیحت فرمائی ہے کہ محض خوا میں کچھ چیز نہیں جب تک کہ انسان خدا کی نگاہ میں پورے تو قل ، عاجزی اور نیستی کے ساتھ اس میں فنا ہو کہ دوبارہ زندگی 2 حاصل کرلے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں :- جب تک کہ کسی انسان کو پوری مقدار معرفت کی اپنی کیفیت اور کثرت کے ساتھ حاصل نہ ہو تب تک یہ خواہیں کچھ شئی نہیں۔۔۔خوابوں پر ناز نہ کر و خصوصا ایسی حالت میں کہ حدیث میں اضغات اسلام اور حدیث النفس کا ذکر موجود ہے یہ کوئی چیز نہیں۔۔۔۔۔۔۔جب تک انسان محض خدا کا نہ ہو جائے یہ کچھ بھی چیز نہیں" (ملفوظات جلد 9 من ؟ وفر مایا :- ہماری جماعت کے آدمیوں کو چاہیئے کہ ایسی باتوں سے دل ٹالیں۔قیامت کے دن خدا تعالے اُن سے یہ نہیں پوچھے گا کہ تم کو کسی قدر الہام ہوئے تھے یا کتنی خوا ہیں آئی تھیں بلکہ عمل صالح کے متعلق سوال ہو گا کہ کسی قادریہ نیک عمل تم نے کئے ہیں۔الہام وحی تو خدا کا فعل ہے کوئی انسانی عمل نہیں۔خدا تعالے کے فعل پر اپنا فخر جاننا اور خوش ہوتا جاہل کا کام ہے۔(ملفوظات جلد ۹۳) ۹۴-۹۳