علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 36
ہیں۔(تذکرہ طبع سوم م ، اسی طرح بدر ۲۷ ر ا پریل شار مرا پر لکھا ہے یہ رڈیا میں دیکھا ایک سفید کپڑا ہے اس پر کسی نے ایک انگشتری رکھ دی ہے۔اس کے بعد الہامات ذیل ہوئے فتح نمایاں، ہماری فتح صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ، إني مع الافواج أتيك بغتة " خدا تعالیٰ ہمیشہ انبیاء کی امداد فرشتوں کے ذریعہ سے کہتا ہے جو لوگوں میں نیکی کی ترغیب پیدا کرتے ہیں اور حق کی طرف راہ دکھاتے ہیں۔اسی شب صاحبزادہ میاں محمود احمد صاحب نے خواب میں دیکھا تھا کہ حضرت كو إني مع الافواج أتيك بغتة العام ہوا ہے۔صبح اُٹھ کر ذکر کیا تو معلوم ہوا بے شک یہ الہام ہوا ہے۔تذکره طبع سوم ۵۴۳ ) - حضرت مصلح موعود نے تفسیر کبیر سورة زلزال مش ۴۲ پر یہ واقعہ بڑی شرح وبسط سے تحریمہ فرمایا ہے جس سے خدا تعالے پر زندہ ایمان اور اس کی صفت تکلم پر زندہ یقین پیدا ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود کی تاکیدی نصیحت بالآخر یہ بتانا از بس ضروری ہے کہ سید نا حضرت مسیح موعود