علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 4
کے ارد گیر د چکر لگاتی ہے۔اسلام میں اذان کا آغاز خواب کا ہی رہین منت ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے چودہ جان نثار صحابہؓ کے ساتھ صرف خواب ہی کی بناء پر مدینہ سے حدیبیہ کے مقام پر تشریف لے گئے تھے۔ایک حیرت انگیز واقعہ تاریخ اسلام میں یہ حیرت انگیز واقعہ بھی ریکارڈ ہے کہ صحابی رسول حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ جنگ یمامہ میں مسیلمہ کذاب سے جنگ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔اُس وقت آپ کے بدنِ مبارک | ہر نفیس زدہ تھی جو کسی نے اُن کے جسم سے اُتار کر رکھ لی۔ایک شخص کو حضرت ثابت بن قیس خواب میں ملے اور فرمایا کہ میں تمہیں ایک نصیحت کرتا ہوں۔تم اسے خواب سمجھ کہ خاموش نہ بیٹھ جانا وہ وصیت یہ ہے کہ جب میں شہید ہوا تو ایک آدمی نے میری زرہ انار لی۔اس شخص کا خیمہ لشکر کے کنارے پر ہے اور اس کے خیمہ کے پاس گھوڑے بندھے ہیں۔زرہ پر اس شخص نے ہانڈی ڈھانپ رکھی ہے اور ہانڈی پر پالان۔تم ہمارے سپہ سالار خالد بن الولید سے کہو کہ وہ میری زرہ اس شخص کے پاس سے منگوالیں اور جب خلیفہ الرسول کے پاس جاؤ تو ان سے کہنا کہ اس قدر مجھ پر قرض ہے اور اس قدر میرا قرض فلاں شخص پر ہے اور کہ دینا کہ میں اپنے فلاں غلام